وقار یونس اور محمد اکرم ایسی لیگ سے جُڑ گئے کہ جان کر حیران رہ جائیں گے
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس اور سابق پیسر محمد اکرم گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ سے جڑ گئے۔
سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کینیڈین لیگ میں ونی پیگ ایگلز کی کوچنگ کریں گے جبکہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم ایڈمنٹن رائلز سے وابستہ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ٹام موڈی مونٹریال ٹائیگرز کی کوچنگ ذمے داری سنبھالیں گے۔
سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے تجربے کا انتظارکررہے ہیں، میں نے نوے کی دہائی میں کینیڈا میں کرکٹ کھیلی جس کی بڑی یادیں ہیں، یہاں کرکٹ کا بڑا جوش و خروش ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ لیگ میں بال ٹیمپرنگ کیس پر ایک سال پابندی کی سزا پانیو الے اسٹیون اسمتھ کا نام بھی شامل ہے، ان کے علاوہ کرس لین، ڈیوڈ ملر،کرس گیل، آندرے رسل، سنیل نارائنِ، ڈیوائن براوو سمیت متعدد اسٹار پلیئرز ڈرافٹ میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہونگے، کھلاڑیوں کو 3ہزار سے لیکر ایک لاکھ ڈالر تک کا معاوضہ ادا کیا جائے گا، اسٹیڈیم میں 7ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، پچ سمیت دیگر انتظامات عارضی طور پر کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے، صرف لیگز میں شرکت کرتے ہیں۔ا
اپنی رائے کا اظہار کریں