کرکٹ اور جرائم پیشہ افراد ، آئی سی سی نے ایسا اعتراف کر لیا کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے
لندن: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعتراف کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کرکٹ کے اردگرد منڈلا رہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے تسلیم کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بدستور کرپشن سے بہت زیادہ خطرہ ہے، کرپٹ عناصر بدستور یہاں موجود اور ان پر قابو کیلیے مسلسل جنگ جاری ہے۔
قطری ٹی وی چینل کی ڈاکومینٹری میں ہونے والے انکشافات کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ہم نے چونکہ ٹاپ لیول پر اقدامات انتہائی سخت کرلیے ہیں اس لیے کرپٹ عناصر نے جونیئر لیول سمیت دوسری چیزوں کو ہدف بنانا شروع کردیا ہے جن میں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین بھی شامل ہیں، ہم اس مسئلے کو جانتے ہیں اور اپنی مسلسل جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ہمت نہیں ہاریں گے بلکہ ان کے خلاف لڑتے رہیں گے۔
کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے تازہ ترین ڈاکومینٹری کے حوالے سے رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسے اچھی طرح دیکھاہے مگر ہمیں کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے ہم سمجھتے کہ یہ کوئی کیس ہے، ہمارے افسران ایک دو روز میں اس حوالے سے مذکورہ چینل سے ملاقات کررہے ہیں تاکہ وہ ان سے ایڈٹ مواد حاصل کرسکیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں