محمد عباس اور لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ،جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
لندن: محمد عباس لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں سب سے بہترین بالنگ کرانے والے ایشیائی فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔ اننگز میں 64 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو چاروں شانے چت کر کے تاریخ رقم کر دی اور سیریز میں ناقابل شکست 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اس میچ میں جہاں پاکستان نے تمام شعبوں میں انگلینڈ کو آﺅٹ کلاس کیا تو مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نوجوان کھلاڑی محمد عباس نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے پہلے ایشیاکے کسی بالر کے پاس نہیں ہے۔محمد عباس لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں سب سے بہترین بالنگ کرانے والے ایشیائی فاسٹ بالر بن گئے ہیں جنہوں نے دونوں اننگز میں 64 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے پہلے کسی بھی ایشیائی فاسٹ بالر کی جانب سے ایسی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں