قومی ہیرو ،، درجنوں فوٹو سیشنز اور وعدوں کی آس میں ابدی نیند سو گیا
آج فلاں ورلڈ کلاس کرکٹر نے ہسپتال میں منصور احمد سے ملاقات کی اور علاج کروانے کا وعدہ کر لیا،،، آج ملک کے اہم سیاستدان نے منصور احمد کے لیے بڑا اعلان کردیا،،، منصور احمد کی طبیعت بہتر ہونے لگی
ایسی درجنوں خبریں میڈیا کی زینت بنیں مگر ہم کو افسوس کے ساتھ آپ کو بتانا پڑ رہا ہے کہ فخر پاکستان اولمپیئن منصور احمد خان ہم سے جدا ہوگئے ہیں اور کراچی میں انکا انتقال ہوگیا ہے
منصور احمد کو ہارٹ پلانٹیشن کی ضرورت تھی اور بھارت تک سے ان کے پیشکش ہوئی کہ ہم ان کا علاج کرنے کو تیار ہیں مگر پھر اطلاع ملی کہ پاکستان میں منصور احمد کا ہارٹ پلاٹیشن ہوگی مگر بہت دیر کردی مہربان آتے آتے
تابی لیکس نے تمام متعلقہ افراد کی توجہ اس طرف مبزول کروائی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹڑی شہباز سینیئر نے بھی تابی لیکس سے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ پی ایچ ایف نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر منصور احمد کی امداد کی ہے
شہباز سینیئر بتایا تھا کہ انہوں پاکستان سپورٹس بورڈ اور حکومت پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ ہمارے قومی ہیرو کو مرنے سے بچایا
مگر وہی ہوا جو بے حسوں کی اس دنیا میں ہوتا ہے ،،، منصور احمد کئی خواب اور وعدے اپنے ساتھ لے کر ہمیشہ کے لیے پرسکون نیند سو گیا
ہم دکھی دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اللہ منصور احمد کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندان کو یہ دکھ جھیلنے کا حوصلہ دے
اپنی رائے کا اظہار کریں