More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

آسٹریلین کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

آسٹریلین کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

اسلام آباد: آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر آسٹریلین ہائی کمیشن میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کا بہترین دوست ہے اور وہ دہشت گردی سمیت زندگی کے مختلف حصوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے.پاکستان کے طالب علموں کو وظائف  دے رہا ہے جب کہ پاکستان کو اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ چاہتی ہوں کیوں کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے کیوں کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی اورٹیمیں آ رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں