More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز بلاوائیو ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز اتوار سے شروع ہوگی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلیں گی۔تمام میچز بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس ماہ پاکستان کی یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دی تھی۔ عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ون ڈے سیریز ہے۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز ہمارے لیے اہم ہے ، ہمارا مقصد اپنی بینچ اسٹرینتھ کو جانچنا ہے۔ محمد رضوان۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ محمد رضوان ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز/قومی ہیروز بنے لاہور پولیس کے مہمانِ خصوصی ورلڈ سنوکر چیمپئین 2024 محمد آصف'سابق ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم یاسین۔ریزرو انسپکٹر لائن بابراشرف۔انچارج سپورٹس انسپکٹر مسعودالرحمن بھی موجود قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا'پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں قومی ہیرو محمدآصف نے حال ہی میں 2024 ورلڈ سنوکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا 03 بار ہاکی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے سابق اولمپئین شہباز سنئیر بھی مہمان خصوصی قومی ہیرو ورلڈ چیمپئین سنوکر محمد آصف نے پولیس لائن میں سنوکرکے نئے سنوکر کلب کا افتتاح کیا پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے پنجاب پولیس کا بہت اچھا اقدام ہے۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف کھیلوں کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا قومی ہیروز نے لاہور پولیس کی محبتوں اور پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا ملک و قوم کی سربلندی کیلئے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہراتے رہیں گے۔قومی ہیروز سنوکر ٹورنامنٹس۔سنوکر کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ سابق کپتان اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کرکٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اظہرعلی اظہرعلی کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اپنے سائے سے بھی ڈر لگتا ہے

اپنے سائے سے بھی ڈر لگتا ہے
آفتاب تابی
آفتاب تابی

عنوان پر نظر ڈالی جائے تو قارئین کرام فورا محسوس کرینگے کہ یہ قطعہ تحریر کسی جاسوسی ناول کی کوئی ایسی قسط ہو گی جس میں ہیرو پے در پے مصیبتوں اور ولن کی چیرہ دستیوں کے بعد حد درجہ محتاط ہو جاتا ہو گا اور ہر قدم پھونک پھونک کر رکھتا اور ہر فیصلہ سے پہلے طویل غورو فکر کے بعد کرتا ہو گا ۔ لیکن یقین جانئے کہ لیکس کے اس دور میں کہ جہاں  برقی نظام ترسیل نے معلومات کی صورت میں ہر راز کو افشاں کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ، وہاں کسی بھی لکھاری اور خاص کر کھیلوں کے لکھاری کیلئے کوئی تحریر لکھ کر یہ سمجھنا کہ لوگ اسے پڑھ کر عش عش کر اٹھیں  گے یقینا جدید دور کے شیخ چلی کی سوچ کہلائے گی ۔۔لہذا اس تحریر کو صرف ازراہ عرض کی غرض سے لکھ رہا ہوں۔۔ جو وکی لیکس، پانامہ لیکس کی طرح کوئی بڑا ہنگامہ تو برپا نہیں کر پائے گی البتہ جدید کرکٹ کے قدیم صحافی (عمر کے لحاظ سے آ فتاب تابی کے قریبی حضرات اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں )   کی نئی کاوش کیلئے معمولی ہدیہ ضرور کہلائی جا سکے گی ۔۔۔

آ فتاب احمد تابی نے اپنی صحافت کا آ غاز تو یقینا سر گودھا سے ہی کیا ہو گا کیونکہ انکی قدیم و جدید سر گزشت کرکٹ کے تذکرہ سے لے کر، لایعنی و با مقصد گفتگو کا آ غاز و انجام ہمیشہ سرگودھا پرہی ہوتا ہے ۔۔ لیکن اس نسبتی جڑاؤ کے باوجود آفتاب تابی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرخیل کی چڑیا کے پر گننے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے

تذکرہ چڑیا کا شروع ہوا ہے تو اس کے سرخیل کی طرف سے پاکستان کرکٹ کیلئے سب سے اہم ترین بلکہ جدید طرز کرکٹ کی منفرد لیگ کا تذکرہ نہ کیا جاے ئے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی ،کیونکہ کچھ بھی کہا جائے نجم سیٹھی سے کتنا بھی  اختلا ف کیا جائے لیکن یہ حقیقیت ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے خواب کو متحدہ عرب امارات کی سر زمین پر عملی جامہ پہنا نے کیلئے جتنے پاپڑ بیلے اور انہیں بار آ ور ثابت  کرایا وہ واقعی میں قابل تعریف ہے ۔پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد دوسرے ایڈیشن میں سرمایہ کار اس کی طرف بھر پور متوجہ ہوئے لیکن ابتدائی پانچ فرنچائز کے ساتھ پی سی بی کے معاہدے چھٹی فرنچائز شامل کرنے کے آ ڑے آ گئے ۔لیکن یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ تیسرے ایڈیشن کے بعد دو نہیں تو کم از کم ایک مزید ٹیم پاکستان سپر لیگ کے گلدستے میں شامل ہو جائے گی ۔۔۔

امیدواثق ہے کہ پی ایس ایل کامیابی کی منزلیں طے کرتی چلی جائے گی ۔ لو صاحب انتظامات ،اندازے اور تجزیئے اتنے شاندار کیے جا رہے ہیں تو یک دم سے نجم سیٹھی صاحب کو یہ کیا سوجھی کہ  فرمانے لگے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے طبعی طور پر آ زاد پاکستان سپر لیگ کو اب علیحدہ کمپنی بنا لیا جائے تو زیادہ فائدہ ہو گا ۔ اس پر کھیل سے جڑے دوستوں کی محتاط رائے میں پی ایس ایل اور اس کی فرنچائز مالکان سے زیادہ نجم سیٹھی کا اپنا فائدہ  زیادہ ہے اور جیسے انہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں سی ایف او سے شہر یار خان کی مخالفت اور برائے نام مزاحمت کے باوجود خرچہ جات کی مد میں بھارتی رقوم نکلوانے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔۔اسی طرح اب بھی نجم سیٹھی  ربڑ سٹمپ گورننگ بورڈ سے پاکستان سپر لیگ کو کمپنی بنوانے کیلئے مہر لگوانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ، نجم سیٹھی کا یہ خیال ہے کہ پانامہ لیکس کے زیرسایہ اگر حکومت وقت یا میاں نواز شریف کو کوئی دھچکا لگتا ہے تو ٹھیک  ایک ہفتے میں ہی وہ بھی نادیدہ دشمن کانشانہ بن جائینگے ۔۔۔ شاید اسی لیئے انہوں نے پی ایس ایل کے مالکان سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر پریشر ڈا ل کر پاکستان سپر لیگ کو ایک کمپنی کی شکل دے دی ہیں ۔ تا کہ ان کا زندگی بھر پاکستان کرکٹ کی ’’خدمت ’’کرنے کا مقصد پورا ہو سکے

اپنے تمام سینئرمیڈیا کے دوستوں کی رائے کے بر عکس میں سمجھتا ہو ں کہ اگر پچھلی تین دہائیوں سے ورلڈ آ رڈر کے نام پر رائے عامہ ہموار کرنے والے طاقتور ترین امریکی  میڈیا جسے  تمام تر کوششوں دعو و ں کے باوجود امریکہ کے صدارتی الیکشن میں شکست فاش دیکر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت پر براجمان ہو سکتے  ہیں۔  تو سیٹھی صاحب یاد رکھئے کہ ایسے حالات میں چڑیا تو دور کی بات انسان کو اپنے سائے سے بھی ڈر لگتا ہے کہ تمام تدبیریں الٹی ہوتے پتہ نہیں چلتا ۔لہذا سیاسی مصلحتوں کے ملک پاکستان میں پی سی بی حکومت سے جڑا تھا ، جڑا ہے اور جڑا رہے گا ۔۔میری کوشش ہو گی کہ اگلی دفعہ جب تابی لیکس پر قارئین سے ملاقات ہوتو کوئی ایسی معلومات شیئرکر نے کی جسارت کروں جو کسی اہم راز سے مکمل پردہ اٹھائے یا نہ اٹھائے لیکن کم از کم اتنا ضرور ہو کہ عدل جہانگیری کے نظام کو ہلکی سی جنبش مل جائے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں