More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ڈیرن سیمی نے کس نوجوان کھلاڑی کو لیجنڈ قرار دیدیا

ڈیرن سیمی نے کس نوجوان کھلاڑی کو لیجنڈ قرار دیدیا

دبئی : پشاور زلمی کے کپتان اور کیربئین سٹار ڈیرن سیمی کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے. ویڈیو میں ڈیرن سیمی ہوٹل کی لابی سے نکلتے ہوئے پشاور زلمی کے نوجوان آف سپنر محمد اصغر سے گفتگو کرتے ہیں اور انہیں لیجنڈ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی ہوٹل کی لابی سے نکل رہے تھے جب انہوں نے دیکھا کے نوجوان لیفٹ ہینڈ باؤلر محمد اصغر ویڈیو بنارہے ہیں ڈیرن سیمی جب محمد اصغر کے پاس آئے تو انہوں نے اصغر کو لیجنڈ کہہ کر پکارا ۔

محمد اصغر پشاور زلمی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے گیند باز ہیں اور پی ایس ایل 2 میں بھی اپنی نپی تلی باؤلنگ سے حریف گیند بازوں کا تگنی کا ناچ نچایا ہے ۔ محمد اصغر اس ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں جب پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2 کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں