انڈر19 ورلڈ کپ،بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا،30 جنوری کو پاکستان سے جوڑ پڑے گا
کوئنز ٹاﺅن:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا اور یہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
دونوں سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات اڑھائی بجے شروع ہونگے۔خیال رہے کہ 16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں