سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کے لیے موبائل کورٹ ، بورڈ کا شاندار فیصلہ
“سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کے لیے موبائل کورٹ ، بورڈ کا شاندار فیصلہ “
ڈھاکا: بنگلادیش نے سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کیلئے موبائل کورٹ قائم کردی،کورٹ نے رواں ٹرائنگولر ون ڈے سیریز کے دوران ہی کام شروع کردیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایسے 100 سے زائد افراد کو کرکٹ سٹیڈیمز سے بی دخل کیا گیا،ان میں بہت سے بھارتی باشندے بھی شامل تھے ،تاہم اب موبائل کورٹ کے ذریعے ایسے افراد کو موقع پر ہی سزا دی جائے گی۔اس سلسلے میں ڈھاکا میٹروپولیٹن ایریا کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بشیر الرحمان نے کہاکہ اگرچہ سٹہ بازوں کیلئے کوئی واضح قانون موجود نہیں مگر ہم ان کو عوامی معاملات میں دخل اندازی کے جرم میں جرمانہ کرنے کے ساتھ جیل بھی بھیجیں گے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں