More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
سابق کپتان اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کرکٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اظہرعلی اظہرعلی کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔

یونس خان — پی سی بی — ٹی بی — سے بڑی بیماری ہے

یونس خان — پی سی بی — ٹی بی — سے بڑی بیماری ہے
آفتاب تابی
آفتاب تابی

یونس خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے عہد ساز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کے احترام میں خود کرکٹ کھڑی ہوتی دکھائی دیتی ہے،، مگر ان کا کیریئر گواہ ہے کہ پی سی بی میں موجود دربار منگو پیر سے بھی بڑے مگر مچھوں نے ان کے لیے کئی بار ایسے عزیمت بھرے لمحات تیار کیے کہ کسی طرح یونس خان کرکٹ چھوڑ کر بھاگ جائیں اور یہ روایتی ٹانگ کھچائی نہ ہوتی تو یونس خان بہت پہلے دس ہزار رنز بناکر دنیا کے عظیم بلے بازوں کی لسٹ میں اپنا نام لکھوا چکے ہوتے،،، پھر ہم نے دیکھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے لیے آہستہ آہستہ ایسا جال بنا گیا کہ ان کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں
misbah7592

دونوں عہد ساز کھلاڑیوں کو گراونڈ سے جس تاریخی اور شاہانہ طریقے سے الوداع کہا گیا وہ تو یاد رکھا جائے گا مگر مصباح الحق کو تو پی سی بی نے ورلڈ الیون کی آمد کے موقع پر بھرپور طریقے سے نوازا مگر یونس خان کی شرائط روایتی لوگوں کو پسند نہ آئیں اور یوں یونس خان کی کرکٹ کا اختتام بھی سرد مہری اور پی سی بی چوہدراہٹ کی بھینٹ چڑھ گیا،،، پی سی بی والے طاقت کے نشے میں بھول جاتے ہیں کہ ان کی پہچان یہ سٹارز ہیں ورنہ ان کو تو محلے کا ہیئرڈریسر بھی نہیں پہچانتا،،، ان کے خزانے میں اربوں روپے ان کے چہروں کی بدولت آتے ہیں اور سپانسرز چہرے دیکھ کر کڑوڑوں روپے پی سی بی کے حوالے کر دیتے ہیں،،،اس کا اندزہ پی سی بی کو اس وقت ہوگا جب بین الاقوامی کرکٹ میں فتوحات کا گراف نیچے آنے لگے گا
آج کل ہم دیکھ رہے ہیں ٹی وی پر یونس خان ٹی بی جیسی مہلک بیماری کے خلاف اشتہارات میں عوام کو آگاہی دینے میں مصروف ہیں اور بتا رہے ہیں کہ آٹھ پتی والے نشان کے مرکز  پر ٹی بی  کے مریضوں کو لے کر آئیں،،،، مگر شاید یونس خان کو اندازہ نہیں کہ ہمارے معاشرے خصوصا کرکٹ میں تین پتی یعنی فلاش کا زہر کس حد تک سرایت کر چکاہے اور یہ لعنت جسکے منہ کو لگ جاتی ہے وہ مکمل تباہی کے بعد ہی واپس لوٹتا ہے،،، ساتھ ہی ساتھ  یونس خان سر درد ٹھیک کرنے کی ایک گولی کے اشتہار میں بھی کام کررہے ہیں مگر کرکٹ کے لیے درد سر بنے ہوئے آقاوں کو شاید وہ بھول گئے ہیں کہ جنکو قائد اعظم ٹرافی جیسا اہم ترین ایونٹ بھی غیر ضروری دکھ رہا ہے اور وہ چاہ رہے ہیں کہ اس کو بند کردیا جائے یا کوئی پی ایس ایل فرنچائز اس کو خرید لے،،، اس سلسلے میں پی سی بی اور لاہور قلندرز کے مابین لاہور میں ایک میٹنگ بھی ہوئی،،، ہارون رشید اور شیخ شکیل نے سلائیڈ شو کے ذریعے عاقب جاوید اور رانا عاطف کو بوتل میں اتارنے کی بھرپور کوشش کی،،، مگر جب انہوں نے کہا کہ آدھے پیسے ہم ڈالتے ہیں آدھے پیسے پی سی بی مگر چلائیں گے اور پی سی بی دخل اندازی نہیں کرے گی کہ ہم کیسے چلا رہے ہیں؟ سپاپسرز کہاں سے لا رہے ہیں؟ تو یہ مزاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے،،، کیونکہ جس کام میں پی سی بی کے بڑے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھیں اور ان کی مرضی نہ چلے تو وہ اس کو کیسے کسی کے حوالے کریں گے؟
یونس خان ٹی بی کا خاتمہ بلاشبہ ایک بڑا کام ہے کیونکہ یہ پھر سے سر اٹھا رہی ہے اور اب یہ سینے کی بجائے جسم کے کئی اور حصوں میں بھی ہوسکتی ہے اس لیے اس کی آگاہی سرکاری طور پر ضروری ہے،،، آپ کرکٹر ہیں جسے باب وولمر نے آپ کو مکمل بلے باز بنانے میں بھرپور مدد کی اور آپ کے نقائص دور کیے،، مجھے پتہ ہے کہ آپ وہی رہنمائی اب شان مسعود،،عمر اکمل جیسے دیگر کھلاڑیوں کی کررہے ہیں،،، مگر پی سی بی کو چمٹے بیکٹیریاز کو ختم کرنا بھی آپ جیسے کھلاڑیوں کا کام ہے،،، آپ کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے کہ جن کے لیے ایوان اقتدار کے دروازے کھل جاتے ہیں،،، اگر آپ جیسے خالص لوگ آگے نہ آئے تو پاکستانی عوام کو دستیاب واحد تفریح بھی ملاوٹ کا شکار ہوجائیگی،،، خزانے خالی کردیے جائیں گے اور اس ہر دلعزیز کھیل کا بھی وہی حال ہوگا جو قومی کھیل ہاکی ہوا کہ جس کے اسٹیڈیمز میں اب کبوتر بڑے سکون سے انڈے دیتے ہیں،،یقین مانیے میں نے صوبائی وزیر کھیل کی پریس کانفرنس میں توجہ اس طرف مبزول کروائی تو انہوں نے قہقہہ لگا کر کہا یار کیوں کبوتروں کی نسل کشی پر تلے ہوئے ہو

آپ جیسے سابق کھلاڑیوں کو فیکا کی طرز کی ایک ایسوسی ایشن بنانا ہوگی جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اپوزیشن کا کام کرے اور ان کے ہر اقدام پر نہ صرف کڑی نظر رکھے بلکہ میڈیا پر کڑی تنقید بھی کرے،،، المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں تنقید محض منفی پروپیگنڈہ کو کہا جاتا ہے جبکہ مثبت کاموں پر تبصرہ بھی تنقید کے زمرے میں ہی آتا ہے،،، اگر یہ ایسوسی ایشن جاندار کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور اس کو سرپرستی کسی مضبوط شخصیت کی حاصل ہوگی اور سب کا مشن پی سی بی میں نوکری لینے کی بجائے نظام میں بہتری لانا ہوگا تو یقین مانیے کہ نتائج آپ کی سوچ سے بھی اچھے ،،دیرپا اور فوری ہونگے،،، ٹی بی تو نو ماہ میں ٹھیک ہوجاتی ہے،،، مگر پی سی بی کو لاحق ٹی بی کو ٹھیک میں ہونے میں نو ماہ سے تھوڑا سا ذیادہ وقت تو لگ سکتا ہے مگر آپ جیسے لوگوں کے ذریعے لائی گئی تبدیلی نہ صرف دیرپا ہوگی بلکہ روایتی مگر مچھوں کی ابدی موت کا باعث بنے گی اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ
آنے والی نسل آپ کو
ایسے سلیوٹ کرے گی جیسے ہم قومی پرچم کو کرتے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں