طاقت کے نشے میں اندھے بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی بھیجنے سے انکار کردیا
صاحب انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تو پہلے ہی پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار چکے ہیں اور بھارت تو اس نادر موقع کی تاک میں رہتا ہے کہ دیگر ممالک انکار کرکے اس کے لیے راہ ہموار کریں اور پاکستان دشمنی کی ہوس پوری ہوسکے،،،،،تاہم نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچا کھیلیں گی یوں پاکستان میں ہونے میچز کی تعداد چھ کی بجائے محض تین ہوجائے گی
اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی طرح بھارت کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا ہے اور ان کے میچز یو اے ای میں منتقل کردیے گئے ہیں اور پاک بھارت ٹاکرا 12 جنوری کو عجمان میں ہوگا حالانکہ یہ میچ قزافی اسٹیڈیم لاہور جیسے محفوظ اسٹیڈیم میں شیڈول تھا
ورلڈکپ کا فائنل پاکستان میں شیڈول ہے مگر بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سے کسی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں