More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ سٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کے لئے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو نامزد کیا ہے۔ ترجمان ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں سٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان ٹکرز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑی کیمپ میں ۔ کراچی ۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑی کراچی میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔ یہ کیمپ 2 سے 6 نومبر تک ہوگا اور اس کی نگرانی سعید بن ناصر کریں گے۔ کھلاڑیوں میں جہانداد خان۔ عمیربن یوسف۔ عباس آفریدی۔ عثمان خان۔ سفیان مقیم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان / آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کی ملبورن میں نیٹ پریکٹس کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی بابر اعظم ، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، عرفان خان ، فیصل اکرم اور محمد حسنین نے پریکٹس کی آسٹریلیا پہنچنے والے کھلاڑیوں کے دوسرے گروپ نے آج آرام کیا پاکستانی قومی سکوارڈ کے تمام اراکین کل ملبورن کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کریں گے پاکستان۔ آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ کراچی سے ملبورن پہنچ گیا کپتان محمد رضوان ، نائب کپتان سلمان علی آغا ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال ، صائم ایوب ،کامران غلام ، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ چار نومبر کو کھیلے گی میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے میر حمزہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر وہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔ کرز۔ ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ۔ اومان۔ اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو114 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان شاہینز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ محمد حارث 71 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 65 رنز پر آؤٹ۔ پاکستان کا سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ ، قائداعظم ٹرافی 26 اکتوبر سے شروع ۔ کراچی ریجن وائٹس پشاور ریجن کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔ 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں تین گروپس میں تقسیم ۔ چھ شہر گروپ مرحلے کے 45 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ قائداعظم ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ چھبیس لاکھ روپے ہے۔ فاتح ٹیم کو پچہتر لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے ملیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔چیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ اٹھارہ ٹیموں کی شرکت سے کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ ہوگا اور مزید ریجنز کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔ محسن نقوی۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مردوں کی بین الاقوامی ٹیم میں نمائندگی کا موقع فراہم کرے گا۔محسن نقوی۔ پی سی بی کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ٹورنامنٹ کو آسانی اور پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کے لیے بہترین ماحول فراہم ٹکرز۔ ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ۔ اومان۔ اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے اومان کو 74 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ قاسم اکرم 48۔ روحیل نذیر41 ناٹ آؤٹ اور عرفات منہاس 31 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔ اومان کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بناپائی۔ زمان خان کی دو وکٹیں۔ پاکستان شاہینز اپنا تیسرا میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لئے دئبی روانہ آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج دئبی میں ہو گا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کریں گے اہم ترین ٹیکرز قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیز سٹیڈیم کے انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جاری چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز اور سٹیل فکسنگ ورک پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محسن نقوی میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ محسن نقوی پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ محسن نقوی پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں

پاکستان نے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو شکست دیدی

پاکستان نے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو شکست دیدی

نیلسن:فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار بیٹنگ جبکہ شاداب خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت  پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے شکست دے دی۔

نیلسن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 47.1 اوورز میں 221 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ فہیم اشرف نے 2، محمد عامر، حسن علی، فخر زمان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے مچل ڈیوڈسن 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں جیک بوائل اور بین بیکروفٹ 20،20، بھارت پوپلی 16 اور نیوزی لینڈ الیون کی قیادت کرنے والے فریسر کولسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اظہر علی اور فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں داغیں، اظہر علی 104 اور فخر زمان نے 106 رنز بنائے اور آؤٹ نہ ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 206 رنز کی شراکت قائم کی تو فخر زمان نے بابراعظم کو بیٹنگ کا موقع دیا اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

فخر زمان نے 84 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے، اسی طرح اظہر علی بھی 105 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم 6، محمد حفیظ 5، شعیب ملک ایک، کپتان سرفراز احمد 21، شاداب خان 24، فہیم اشرف 17 اور حسن علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عامر 5 اور رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں