ایشز سیریز میں سٹے بازی کی کوشش ناکام، فکسرز کا تعلق بدنام ترین ملک سے ہے
“ایشز سیریز میں سٹے بازی کی کوشش ناکام، فکسرز کا تعلق کس ملک سے تھا، جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں”
لندن: فکسنگ الزامات نے ایشز سیریز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فکسرز نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشز سیریز کے تیسرے میچ کے دوران سٹے بازوں نے فکسنگ کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے معلومات پر مبنی ڈوزیئر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین پریانک سکسینا اور صوبر جوبن نے اسپاٹ فکسنگ کے لئے ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ طلب کیے، سٹےبازوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں۔
بھارتی سٹے باز ‘مسٹر بگ’ نے ساتھی کو بتایا کہ میچ سے پہلے بتاؤں گا کہ کس اوور میں کتنے رنز بنیں گے۔ اس پر رقم لگاؤ اور رقم بھارت میں جمع کرانا ہو گی جب کہ آسٹریلوی کرکٹ میں بھی ہمارا فکسر موجود ہے۔ دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسرے ایشز ٹیسٹ میں سٹے بازی کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے معلومات کا ڈوزیئر آئی سی سی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں