قومی کرکٹ ٹیم کا غیرملکی کوچنگ سٹاف ایک ماہ کی چھٹی پر گھروں کو روانہ ہوگیا
لاہور: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کارکردگی جانچنے کے بعد کوچنگ اسٹاف چھٹیوں پر روانہ ہو گئے ،،
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھراور فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن آسٹریلیا ، گرانٹ لڈن جنوبی افریقہ جبکہ گرانٹ فلاور زمبابوے روانہ ہو گئے ۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھراور فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن آسٹریلیا روانہ ہوگئے، ٹرینر گرانٹ لڈن بھی اپنی فیملی کے پاس جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور زمبابوے روانہ ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز وطن روانگی سے قبل روالپنڈی میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے میں مصروف تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں