جاویدآفریدی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے شیلٹرز ہومز کا قیام
روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم اور المیہ نہ صرف تمام پاکستانیوں بلکہ تمام نرم دل انسانوں کے لیے فکرمندی اور تشویش کا باعث ہے .بڑی تعداد میں بے گھر ہونیوالے ان افراد کے لیے پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے شیلٹر ہوم بنانےکے کام میں اپنا تعاون کا آغاز کیا ہے .نیپال میں موجود نامور ٹی وی میزبان وقار زکا کے رابطے کےبعد پشاور زلمی فاؤنڈٰیشن کی جانب سے شیلٹرز ہوم کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جس میں دس گھر شیلٹرز ہوم میں روہنگیا مسلمانوں کی فیملیز آباد منتقل ہوچکی ہے .اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا ک روہنگیامسلمانوں پر ظلم اور بے گھر ہونا ایک بڑا انسانی المیہ ہے.اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان حکومت اور عوام کو بھی ان کی مدد میں آگے آنا چاہئے.وقار زکا نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کاشکریہ ادا کیا
اپنی رائے کا اظہار کریں