More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز بلاوائیو ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز اتوار سے شروع ہوگی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلیں گی۔تمام میچز بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس ماہ پاکستان کی یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دی تھی۔ عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ون ڈے سیریز ہے۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز ہمارے لیے اہم ہے ، ہمارا مقصد اپنی بینچ اسٹرینتھ کو جانچنا ہے۔ محمد رضوان۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ محمد رضوان ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز/قومی ہیروز بنے لاہور پولیس کے مہمانِ خصوصی ورلڈ سنوکر چیمپئین 2024 محمد آصف'سابق ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم یاسین۔ریزرو انسپکٹر لائن بابراشرف۔انچارج سپورٹس انسپکٹر مسعودالرحمن بھی موجود قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا'پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں قومی ہیرو محمدآصف نے حال ہی میں 2024 ورلڈ سنوکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا 03 بار ہاکی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے سابق اولمپئین شہباز سنئیر بھی مہمان خصوصی قومی ہیرو ورلڈ چیمپئین سنوکر محمد آصف نے پولیس لائن میں سنوکرکے نئے سنوکر کلب کا افتتاح کیا پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے پنجاب پولیس کا بہت اچھا اقدام ہے۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف کھیلوں کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا قومی ہیروز نے لاہور پولیس کی محبتوں اور پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا ملک و قوم کی سربلندی کیلئے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہراتے رہیں گے۔قومی ہیروز سنوکر ٹورنامنٹس۔سنوکر کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ سابق کپتان اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کرکٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اظہرعلی اظہرعلی کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی واپسی اور پی سی بی کی بے حسی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی واپسی اور پی سی بی کی بے حسی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

گزشتہ روز کھیلوں کی خبروں سے دلچسپی رکھنے والے شائقین نے ہر جگہ ایک خبر پڑھی ہوگی کہ قومی ویمن ٹیم ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،،،،، پی سی بی کی جانب سے کوئی آفیشل یا متعلقہ ادارے کا فرد ایئرپورٹ  پر موجود تھا اور نہ ہی کھلاڑیوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ کا کوئی انتظام کیا گیا تھا،،،ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے والی نشرا سندھو اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر روانہ ہوگئی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنی اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے اپنے اپنے انتظام کیے

یہ خبر خاصی تشویشناک ہے کہ ایک قومی ٹیم وطن واپس آئی اور اس کے لیے کسی قسم کا کوئی انتظام نہ کیا گیا اور کھلاڑی اپنے آپ کو ایئرپورٹ پر لاوارث اور تنہا محسوس کرتی رہیں،،،ایسا واقعہ مردوں کی ٹیم کے ساتھ پیش آتا تو شاید اتنی تکلیف نہ ہوتی،،، مجھے اندازہ ہے کہ خاتون کھلاڑی کرکٹ یا کوئی بھی کھیل کھیلنے کے لیے کس طرح اپنے والدین کو مناتی ہیں ،،،، ایسی بے حسی دیکھ کر کس کے والدین اپنی بچی کو سپورٹس میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے،،، ایسا واقعہ اگر مرد ٹیم کے ساتھ ہوتا تو میڈیا پر بریکنگ نیوز چلتی اور ہر چینل بازی لے جانے کی کوشش کرتا کہ قومی ٹیم کو ایئرپورٹ پر بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا
مردوں کی کوئی ٹیم بھی اگر کہیں بری کارکردگی دکھا کر آتی ہے تو عموما کوئی ان کے استقبال کو نہیں پہنچتا مگر متعلقہ شعبہ ان کے لیے وہاں ضرور موجود ہوتا ہے،،،،چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس آئے تو ہم نے دیکھا کہ پی سی بی اور حکومت پنجاب کے بڑے بڑے نام اپنی نیندیں قربان کرکے ایئرپورٹ پہنچے اور کیمرے میں آنے کے لیے وہ وہ جتن کیے کہ عام آدمی کی بھی ہنسی نکل جائے،،،،ورلڈکپ میں خواتین کی افسوسناک کارکردگی پہلی دفعہ ایسی نہیں تھی،،فرق صرف اتنا تھا کہ اب کی بار پوری قوم نے ٹی وی پر دیکھا کہ ہماری ویمن کرکٹ ٹیم کی اصلیت کیا ہے؟ ان میں کتنا دم خم ہے؟ شاید ہماری ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ہی وقار یونس نے مشورہ دیا تھا کہ ویمن کرکٹ 30 اوورز تک محدود کردی جائے،،، یہ بیان دینا تھا کہ وقاریونس کو دنیائے ویمن کرکٹ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور مجبورا ان کو وضاحتی بیان دینا پڑا کہ انہوں نے یہ تجویز اس لیے دی کہ کرکٹ میں دلچسپی برقرار رہے اور کھلاڑی اپنی اہلیت کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں،،،، ہماری ویمن ٹیم میں رہنا چاہے آپ جتنی مرضی ٹیلنٹڈ ہیں ایک آرٹ ہے اور اتنی شدید سیاست مردانہ کرکٹ ٹیم میں نہیں جتنی ہماری خواتین اس میں ماہر ہیں،،،،سدرہ امین، انعم امین ، نداء ڈار جیسے بہت سارے نام ایسے ہیں کہ جن کو اتنی خوبصورتی سے ٹیم سے نکال باہر کیا گیا کہ کسی نے پوچھا تک نہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا،،،ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ بھی ویمن ٹیم کی مرضی کے مطابق چلے تو قائم رہتا ہے چاہے منصور رانا ہو یا باسط علی،،،،گزشتہ دس برس میں ٹیم سے وہی آوٹ ہوا جس کو ٹیم انتظامیہ نے آوٹ کیا یا پھر وہ کہ جنہوں نے سمجھا کہ بہت ہوگئی اب گھر بسایا جائے ،،،،

اب ہوگا کیا؟ آئندہ ورلڈکپ کے موقع پر ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی اس میں کامیابی حاصل کرے گی اور میڈیا پر بریکنگ نیوز کی لائنیں لگ جائِں گی کہ ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا،،،چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بھی مبارکباد اور شاید انعام کا اعلان بھی کردیا جائے کہ ٹیم پاکستان ورلڈکپ کھیلنے کی اہل ہوگئی،،،،،،ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنا کیوں پڑا؟ یہ آج تک کسی نے نہیں سوچا یا پھر سوچنے نہیں دیا گیا،،،، ٹیم کی بری کارکردگی پر ذیادہ لکھنے کی ضوررت اس لیے نہیں کہ سب نے ان کا کیا دھرا اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا،،، ہر کسی کو پتہ لگ گیا کہ ویمن ٹیم کی سلیکشن اور ٹیم کا معیار کیا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی جس کا منہ چپ کروانا ہو اسے ویمن ٹیم کا چیف سلیکٹر بنا دیتا ہے اور سلیکشن کمیٹی وہی کرتی ہے جو اسے ٹیم منیجمنٹ کرنے کو کہتی ہے،،،، خبریں سننے کو مل رہی ہیں کہ ثناء میر سے کپتانی واپس لی جارہی ہے،،، میرا اندازہ ہے کہ ثناء میر ایک ذہین خاتون ہیں اور وہ خود ہی استغفی دے کر ایک سائیڈ پر ہوجائیں گی کیونکہ انہوں نے لگ بھگ ایک دہائی مکمل بااختیار  کپتان کے طور پر ٹیم کو چلایا ،،،، ان کی ہر خواہش کو پی سی بی نے من و عن پورا کیا،،، دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ جتنے لمبے عرصے کے لیے ثناء میر کو قیادت کرنے دی گئی کسی کے حصے میں اتنا لمباعرصہ نہیں آئے گا اور نہ ہی کوئی اتنا بااختیار کپتان ہوگا کہ جتنی ثناء میر رہیں
بات چلی تھی ویمن ٹیم کی وطن واپسی اور پی سی بی کی بے حسی کی کہ خواتین کھلاڑی وطن واپس آئیں مگر ان کو ایئرپورٹ سے لینے پی سی بی کا متعلقہ شعبہ بھی غائب تھا،،،ویمن کرکٹرز کو اپنے اپنے مقام تک پہنچنے کے لیے خود ہی انتظامات کرنے پڑے،،،خصوصا وہ کھلاڑی جنکا تعلق دوسرے شہروں سے تھا ان کو خاصی دقت کا سامنا رہا ،،،،، مگر مجھے آج کی تحریر لکھنے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی یا یوں  کہہ لیجیے کہ دیکھنے میں چھوٹی سے بات نے آج کی تحریر لکھنے کو اکسایا کہ نشرا سندھو کے والد جب اپنی بیٹی کو ایئرپورٹ سے موٹر سائیکل پر گھر واپس لا رہیں ہونگے تو ان کے ذہن میں کیا کیا سوالات جنم لے رہے ہونگے کہ ان کی بیٹی ایک قومی کھلاڑی ہے اور کیا ایک قومی کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے کہ اسے ہوائی جہاز سے اتار کر گھر پہنچنے کے لیے والد کے موٹر سائیکل کا سہارا لینا پڑتا ہے

pak_women_cricket

پاکستان کرکٹ بورڈ کے دعوی کسی ترقی یافتہ ملک سے بھی بڑے ہوتے ہیں مگر جیسے ویمن ٹیم واپس آئی اور جیسا ان کے ساتھ سلوک کیا گیا اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں کی سنجیدگی اور پروفیشنل ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں