More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاک بھارت فائنل—شکریہ لاہور قلندرز اور پاکستان سپر لیگ

پاک بھارت فائنل—شکریہ لاہور قلندرز اور پاکستان سپر لیگ
آفتاب تابی
آفتاب تابی

حال ہی میں لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے تابی لیکس سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر پی ایس ایل کا پلیٹ فارم دستیاب نہ ہوتا تو فخر زمان اور حسن علی یا تو بہت دیر سے پاکستان ٹیم کا حصہ بنتے یا پھر راستے ہی میں کہیں گم ہوجاتے یا فراموش کردیے جاتے،،،،بلا شبہ پاکستان سپر لیگ نہ صرف پاکستان کرکٹ کا سب سے دلچسپ ایونٹ بن چکا ہے بلکہ شاداب خان، حسن علی اور فخر زمان جیسے کھلاڑی بھی گرین شرٹس کو دستیاب ہوئے ہیں
چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں تاریخی فائنل جاری ہے اور لاہور قلندرز کے اظہر علی اور فخرزمان نے عامرسہیل اور سعید انور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ایک مدت کے بعد کسی میگا ایونٹ افتتاحی بلے بازی نے پاکستان 128 رنز فراہم کرکے فائنل میں پاکستان کی جیت کے لیے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے،،،،پاکستان اور لاہور قلندرز کے سابق کپتان اظہر علی نے 59 رنز کی دلیرانہ اننگ کھیل مگر کوئی باولر ان کو آوٹ کرنے میں ناکام رہا اور حسب روایت پاکستان اظہر علی رن آوٹ ہو گئے اور وہ بھی اپنی غلطی سے جب کور میں فیلڈر کے ہاتھوں میں کھیل کر بھاگ پڑے مگر فخر زمان نے ان کی غلطی کی بنا پر اپنی قربانی دینے سے انکار کردیا اور اظہر علی کو رن آوٹ ہونے پڑا
فخر زمان کو بھی منظر عام پر لانے کا سہرا لاہور قلندرز کے سر ہے اور ان کی بیٹنگ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے سلیکٹرز کس قدر نا اہل رہے کہ جنہوں نے اتنے باصلاحیت کھلاڑی کو بین الاقوامی کرکٹ سے دور رکھا،،،بابر اعظم کی دفاعی مگر فخر زمان کی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رہا مگر جب پاکستان کا ٹوٹل 200 ہوا تو فخر زمان کور میں اونچا کھیلتے ہوئے جدیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوکر پوویلین کو لوٹ گئے مگر اس وقت یہ مستقبل کا سپر سٹار اپنی تاریخی سنچری مکمل کر چکا تھا،،، بارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے فخر زمان 114 رنز بنا کر آوٹ ہوئے

کوہلی نے چلچلاتے سورج میں ٹَاس جیت کر ایک کوشش کی کہ پاکستان کی پلاننگ خراب کی جائے کیوں کہ سرفراز احمد ہر بار ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے نظر آئے،،، مگر گرین شرٹس نے جس مہارت سے چوکوں چھکوں سے ذیادہ وکٹوں کے درمیان بھاگ کر بھارتی فیلڈرز کے اوسان خطا کیے،،،اس کی مثال ماضی میں کم ہی دیکھی گئی اور محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ فائنل میچ کھیلنے آیا ہے

افتتاحی بلے بازوں کے آوٹ خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستان شاید دباو میں  آجائے اور بھارت کو میچ پر حاوی ہونے کا موقع مل جائے مگر تجربہ کار سابق شعیب ملک اور پاکستان کے سب سے ہونہار بلے باز بابر اعظم نے جس اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کیا وہ دیدنی رہا مگر شاید سینیئر بلے بازوں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی نہ دکھانے ،،،شعیب ملک کمار کی بال کو اونچا کور اور پوائنٹ کھیلتے ہوئے کیچ پکڑوا کر آوٹ ہوگئے

ہاں تو بات ہو رہی تھی لاہور قلندرز اور پی ایس ایل ،،،،آپ لوگ بھی حیران ہو رہے ہونگے کہ پاک بھارت میچ میں لاہور قلندرز کا ذکر کیسے چھڑ گیا تو جناب فائنل کا نتیجہ کچھ بھی ہو یہ اس لحاظ سے تاریخی رہے گا کہ فخر زمان جیسے نوجوان بلے باز کی شاندار اور جاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو فائنل میں جیت  کی لکیر نظر آنے لگی ہے اور لاہور قلندرز کو کریڈٹ اس لیے جاتا ہے کہ نہ وہ فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بناتے اور نہ فخر زمان کی توجہ حاصل کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنا پاتا

چالیس اوورز کے بعد عموما تیز کھیل دیکھنے کو ملتا ہے اور بابر اعظم بھی پینتالیس رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں آوٹ ہوگئے ،،،ایسا تاثر ملنا شروع ہوگیا ہے کہ کہیں افتتاحی بلے بازی کی ساری اچھی کارکردگی پر مڈل آرڈر بیٹنگ ایک بار پھر پانی نہ پھیر دے کیونکہ یہ بات دھیان میں رکھنے کی ہے بنگلہ دیش کا دیا گیا ٹوٹل بھارت نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر چالیسویں اوور میں پورا کر لیا تھا

سرفراز احمد ہر آنے والے دن میں بہترین کپتان ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں اور انہوں نے عماد وسیم کو بھیج کر بھارتی بلے بازوں کی پریشانی کو برقرار رکھا کیونکہ لیفٹ ہینڈڈ اور رائٹ ہینڈڈکے امتزاج میں باولرز کو باولنگ میں خاصی دقت ہوتی ہے،،،، دوسری جانب آج حفیظ کے ارادے ٹھیک نظر نہیں آرہے اور وہ دلکش شاٹس کا مظاہرہ کررہے ہیں انکی شاٹس دیکھ کر ناقدین کو خاصی تکلیف ہورہی ہوگی کہ آج حفیظ پر تنقید کیسے کریں؟،،،،،،،،جبکہ  عماد وسیم ذرا سا بھی تاثر نہیں دے رہے کہ وہ ایک مکمل بلے باز نہیں

تو جناب پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا ہے اور یہ ممکن ہوا محمد حفیظ کے ستاون اور عماد وسیم کے پچیس رنز کی بدولت،،،،،غیر ذمے داری کے لیے مشہور پاکستانی بلے بازوں نے بھارت کے لیے ایک بڑا ٹارگٹ کھڑا کر دیا ہے،،،، اب گیند پاکستان کی مضبوط باولنگ سائیڈ کے کورٹ میں جا پہنچی ہے ،،،اب دیکھیے کہ آج پاکستان کا ہیرو کون بنتا ہے؟ فخر زمان؟ حسن علی؟ یا پھر شاداب خان؟ یا کوئی سینیئر بڑا ہونے کا ثبوت پیش کرتا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں