محمد نواز پر بھی سپاٹ فکسنگ کے کالے بادل چھانے لگے
تابی لیکس آپ کو مطلع کر رہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران سپاٹ فکسنگ کے واقعات کا سلسلہ ابھی بند نہیں ہوا اور ابھی بھی کچھ اور کھلاڑیوں کا نرغے میں آنا باقی ہے
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھرتے ہوئے نوجوان آل روانڈر محمد نواز کو بھی شوکاز جاری کردیا ہے اور ان کو پی سی بی سیکورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کو کہا ہے اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کو کہا ہے
جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ تابی لیکس ملک کو بدنام کرنے والے واقعات کو اپنی سائٹ پر جگہ نہیں دیتا اور مگر پی سی بی کی سماعت تک ہم محمد نواز کے ساتھ پیش آنے والے اصل واقعہ سے آپ کو باخبر نہیں رکھیں گے تا کہ پی سی بی کو تحقیقات میں کوئی مشکل پیش نہ آئے، اگر درست فیصلہ آیا تو ہم خاموش رہیں گے مگر ناانصافی کی صورت میں تابی لیکس آپ کو مطلع کرے گا اصل واقعے سے
اپنی رائے کا اظہار کریں