More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ٹکرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ۔ لاہور۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔ شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کرینگے۔ چھ کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین بیٹر،بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔ پرجوش شائقین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے۔ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں رہا ہے۔ سلمان نصیر۔

اپنی رائے کا اظہار کریں