More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ : ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کی کامیابی۔ طاہربیگ 95 فہیم اشرف 85 اور عمیر بن یوسف 80 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔ واپڈا ۔ اسٹیٹ بینک ۔پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ۔ لاہور 11 اکتوبر۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے اور پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ گروپ میچوں کے اختتام پر گروپ اے سے واپڈا اور اسٹیٹ بینک اور گروپ بی سے پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے۔ 13 اکتوبر کو پہلا سیمی فائنل گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم واپڈا اور گروپ بی کی نمبر دو ٹیم ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 14 اکتوبر کو دوسرے سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر دو ٹیم اسٹیٹ بینک کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر ایک ٹیم پی ٹی وی سے ہوگا۔ فائنل 16 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ میچز دوپہر پونے دو بجے شروع ہونگے اور یہ پچاس اوورز پر مشتمل ہونگے۔ سعید اسپورٹس کمپلیکس بیدیاں لاہور میں ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمیر نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایس این جی پی ایل نے چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ شاہ زیب خان اور طاہر بیگ نے اپنی ٹیم کو112 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ شاہ زیب خان 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ طاہر بیگ نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ عمیربن یوسف 80 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پی ٹی وی نےایشال ایسوسی ایٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ایشال ایسوسی ایٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آفاق احمد نے 53 رنز اسکور کیے۔فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پی ٹی وی نے جواب میں 8 وکٹوں پر224 رنز اسکور کرکے میچ جیت لیا۔ فہیم اشرف نے5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ مختصر اسکور۔ ایشال ایسوسی ایٹس۔220 رنز ( 44.1 اوورز ) آفاق احمد 53۔ فیصل اکرم 45 / 3 وکٹ۔ پی ٹی وی 224 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 43 اوورز ) فہیم اشرف 85 آصف علی 44۔ عثمان طارق 26 / 4 وکٹ۔ نتیجہ ۔ پی ٹی وی نے 2 وکٹوں سے جیتا۔ ——————– او جی ڈی سی ایل 248 رنز ( 44.2 اوورز )۔ محمد عمیر 61 ۔محمد علی 39/ 3 وکٹ۔ ایس این جی پی ایل 252 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 37 اوورز)۔ طاہر بیگ 95۔ عمیر بن یوسف 80 ناٹ آؤٹ ۔ شاہ زیب خان 42۔ نتیجہ ۔ ایس این جی پی ایل نے 6 وکٹوں سے جیتا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

حالیہ خبریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹی ٹونٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ٹرافی کی رونمائی کپتان سلمان علی آغا اورآسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے کی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سلطان گولڈن کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے سبز ہلالی پرچم ایک بار پھر بلند کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے لیے قابل فخر کارنامہ ہے ۔ محسن نقوی پاکستان کھیلوں کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ محسن نقوی
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
adds