More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

انضمام الحق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر لاہور 7 اگست،2023: 1992 کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ انضمام الحق مینز سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر ہونگے اور اس کمیٹی میں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر۔ ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ سیکریٹری شامل ہونگے۔ یہ سلیکشن کمیٹی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا سلیکشن کرے گی۔ چیف سلیکٹر کی حیثیت سے تقرری کے باعث انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انضمام الحق کا پہلا اسائنمنٹ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا ۔ یہ سیریز22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے بعد وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا سلیکشن کریں گے۔ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہوگا جبکہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ 53 سالہ انضمام الحق نے اس سے قبل بھی اگست 2016 ء سے جولائی 2019 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ان کی منتخب کردہ پاکستانی ٹیم نے جون 2017ءمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جس کے فائنل میں اس نے انڈیا کو180 رنز سے ہرایا تھا۔ انضمام الحق کا چیف سلیکٹر بنائے جانے پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزازہے۔ وہ اس سلسلے میں ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس عہدے کے لیے انہیں پیشکش کی۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ذکا اشرف کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کررہے ہیں جس کی جھلک ہم کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں دیکھ چکے ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی یہ ذمہ داری نبھاچکے ہیں اور اور دوبارہ اس کے لیے پرجوش ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کا پچھلا دور اچھا رہا تھا جس میں ہم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ستر سے اسی فیصد کرکٹرز جو اس وقت سلیکٹ کیے گئے تھے آج کی ٹیموں کا اہم حصہ ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اسوقت کی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے میں تھی لیکن اب ٹیم مستحکم شکل میں ہے اور انہیں پہلے جیسے چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سلیکشن کمیٹی کا سربراہ ہونا ایک مشکل کام ہے لیکن اس بار یہ اس لیے زیادہ چیلنجنگ ہے کہ اس سال ایشیا کپ۔ ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کا دورہ شامل ہیں لیکن مجھے پتہ ہے کہ میں یہ ذمہ داری نبھاسکتا ہوں اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اسے نبھانے کی کوشش کریں گے۔وقت کم ہونے کے باوجود ہم بہترین ٹیموں کا ا نتخاب کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انضمام الحق نے ان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے چیف سلیکٹر بننا قبول کیا۔ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور انہوں نے بڑے باوقار انداز میں اس کھیل کی خذمت کی ہے۔ ان کا پچھلا دور کامیاب رہا تھاجس میں ہم نہ صرف چیمپئنز ٹرافی جیتے تھے بلکہ چند بہترین ٹیلنٹ بھی سامنے آئے تھے جو ابھی تک پاکستان کرکٹ کی خدمت کررہے ہیں۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ انضمام الحق کی نئی اننگز میں نہ صرف مزید کامیابیاں حاصل ہونگی بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

حالیہ خبریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹی ٹونٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ٹرافی کی رونمائی کپتان سلمان علی آغا اورآسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے کی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سلطان گولڈن کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے سبز ہلالی پرچم ایک بار پھر بلند کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے لیے قابل فخر کارنامہ ہے ۔ محسن نقوی پاکستان کھیلوں کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ محسن نقوی
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
adds