زاہد محمود آسٹریلیا کے خلاف واٸیٹ بال کا حصہ, محمد وسیم
محمد نواز کی جگہ زاہد محمود قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ بن گئے
وہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں
محمد نواز تاحال پاؤں کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے
وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے
زاہد محمود لیگ اسپنر شاداب خان کے کوور کے طور پر بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائیٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی
سیریز سے قبل شاداب خان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا
بدقسمتی سے محمد نواز تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے، چیف سلیکٹر محمد وسیم
ہمیں سیریز سے قبل شاداب خان کی انجری کا بھی دوبارہ جائزہ لینا ہے، چیف سلیکٹر
زاہد محمود پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ ہیں، لہٰذا انہیں وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، محمد وسیم
اپنی رائے کا اظہار کریں