More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

جیو ،،، سیٹھی ٹکراو،،، خدا خیر کرے

جیو ،،، سیٹھی  ٹکراو،،، خدا خیر کرے
آفتاب تابی
آفتاب تابی

جو جو صاحبان جیو ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے علم میں ہے مزکورہ چینل ہمارے سیاستدانوں کی   طرح کبھی بھی اپوزیشن میں بیٹھنا گوارہ نہیں کرتا،،، جوں جوں اقتدار شریف برادران سے کھسکتا نظر آرہا ہے جیو بھِی اپنی پالیسی تبدیل کرتا نظر آرہا ہے اور اپنے ہی اوپر تنقید کے باوجود عمران خان کے جلسے من و عن دکھا رہا ہے،،،، ایک زمانہ تھا جب بابا چڑی والا اور جیو ٹی وی لازم و ملزوم تھے اور جب وہ چیئرمین پی سی بی بنے تو ان کی بیگم کو دو پروگرامز کا میزبان بنا دیا گیا اور بطور چیئرمین ان کی پالیسیز کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا جانے لگا اور سیٹھی صاحب بھِی اندر کی خبر محض جیو ٹی وی کو دیتے رہے،،،، پھر ہم نے دیکھا کہ نامور سپورٹس اینکر یحیی حسینی نے سماجی رابطے  کی ویب سائیٹ پر منظور وسان کی طرح پیش گوئی کہ پی اس ایل تھری تک نجم سیٹھی نہ تو چیئرمین پی سی بی رہیں گے اور نہ ہی چیئرمین پی ایس ایل،،،،، دیکھیں ان کی پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا محض سندھی پیشگوئی
ہاں یہ بات تو ہمارے بھی علم میں ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان مسلم لیگ نون اور نواز شریف کی نوازشوں سے چیئرمین پی سی بی بنے مگر وہ بھی اب مسلم لیگ کے ریڈار سے باہر نکل کر اپنی اڑان وسیع کرنے کے چکر میں ہیں اور اسی چکر میں انہوں نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کروانے کا اعلان کردیا ہے جس پر مسلم لیگ میں خاصا غصہ پایا جاتا ہے اور موجودہ بحران سے پاکستان مسلم لیگ نون بچ نکلی تو یحیی حسینی کے پیشگوئیاں بھی درست ثابت ہو جائیں گی
شارجہ میں جلد شروع ہونے والی T10 لیگ پر جیو ٹی وی آج کل پی سی بی اور نجم سیٹھی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے مگر فوری طور پر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ جیو ٹی وی یہ جہاد حکومت وقت کو خوش کرنے کے لیے کر رہی ہے یا PTI کو یا پھر پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک فرنچائز کو،،،،یا پھر T10 لیگ والوں کے جیو ٹی وی سے معاملات طے نہیں  ہو پائے کیونکہ پاکستان کے ایک اور اہم ٹی وی ARY بھی مزکورہ لیگ شامل ہیں

جیو ٹی وی کا دعوی ہے کہ پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے مالکان کے تحفظات کو رد کرتے ہوئے پی سی بی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کی اجازت محض چند کڑوڑ کے عوض دے دی اور پی سی بی نے دعوی کیا ہے کہ یہ رقم ڈومیسٹک کرکٹ میں خرچ کی جائے گی مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محض دو کڑوڑ سے کونسا ڈومیسٹک بہتر ہوگا؟

پھر مزکورہ ٹی وی نجم سیٹھی کی ساونڈ بائٹ بھی سنواتا ہے کہ ہم کسی بھی صورت اپنے کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دیں گے مگر بعد میں ہم نے دیکھا کہ ہمارے کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کو چھوڑ کر ٹی ٹین لیگ میں شرکت کو جا رہے ہیں کیوں نہ جائیں ،،، آخر وہاں کوچنگ سٹاف اور دیگر منیجمنٹ میں سیٹھی صاحب کے دوست معین خان ،، وسیم اکرم،، انضمام الحق اور مشتاق احمد وغیرہ شریک ہیں،،آخر نجم سیٹھی صاحب کو پی ایس ایل بھی کامیاب کرنی ہے اور ان چہروں کا عمل دخل ہی پی ایس ایل کی کامیابی کی کنجی ہے

معاملات کچھ بھی ہوں ایک بات تو ہے کہ اب جیو ٹی وی اور چیئرمین پی سی بی کے درمیان دیوار بہت اونچی ہوجائے گی جسکا فائدہ یقینا کچھ اور چینل اٹھائیں گے،، مگر ایک سوال آپ سب کی طرح میرے بھی ذہن میں ہے کہ دنیا میں بہت ساری لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شریک ہوتے ہیں اور بھارتی لیگ آئی پی ایل میں شرکت کے لیےتڑپ رہے ہیں پھر ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر اتنا واویلا کیوں جا رہا ہے؟ کیا اس شور کا مقصد نجم سیٹھی کے لیے مشکلات کھڑی کرنا ہے؟ کیا پی سی بی ٹیم منیجمنٹ کو نااہل ثابت کرنا ہے؟ کیا ثابت کرنا مقصود ہے پی سی بی میں کھلاڑی ذیادہ طاقتور ہیں؟

اب دیکھنا یہ مقصود ہے کہ جیو ٹی وی اور چیئرمین پی سی بی کے مابین حالیہ کشیدگی میں فتح کس کی ہوتی ہے؟ اگر تو جیو ٹی وی کا ایجنڈا پورا ہوجاتا ہے تو پھر نجم سیٹھی پر خطرات کے بادل منڈلا سکتے ہیں کیونکہ جہاں لفظ بھارت یا بھارتی آجائے وہاں کئی طاقتیں الرٹ ہوجاتی ہیں اور اگر نجم سیٹھی ان باونسرز سے بچ نکلتے ہیں تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اب نجم سیٹھی کو تمام طاقتوں کی آشیر باد حاصل ہوچکی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں