More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

ویلڈن ٹیم پاکستان

ویلڈن ٹیم پاکستان
آفتاب تابی
آفتاب تابی

24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کی تو پاکستان کی اس تاریخی فتح سے بے اختیار پورا پاکستان خوشی سے جھوم اٹھا
جب آپ کو ہر طرف سے مشکلات اور پریشانیوں نے گھیرا ہو اور اس وقت آپ اپنے سے کئی گنا مضبوط ٹیم کو ہرا دیں تو یقینا یہ کامیابی ایک تازہ ہوا کے ایک جھونکے کی مانند ہوتی ہے کہنے کو تو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان یہ صرف ایک کرکٹ میچ تھا مگر اس میچ کے ساتھ 22 کروڑ لوگوں کے جذبات جڑے ہوئے تھے اور سب کے لبوں پر صرف ایک ہی دعا تھی کہ ایک بار پاکستان بھارت سے ولڈکپ میں جیت جائے اور وہ جمود ٹوٹ جائے جو ایک تک نہیں ٹوٹا
پاکستان کی ٹیم ولڈکپ میں آنے سے پہلے ہی مختلف مشکلات میں پھنسی ہوئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے واپس چلی گئی انگلینڈ کی ٹیم نے عین وقت پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہیڈ کوچ اور باولنگ کوچ نے ولڈکپ سے صرف دو مہینے پہلے اپنے استعفے دے دیے ٹیم کی متحدہ عرب امارات روانگی سے پہلے تک صرف یہ ہی بحث ہوتی رہی کہ فلاں کھلاڑی کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا اور فلاں کھلاڑی کو نہیں حتی کہ پہلے سے منتخب کردہ ٹیم میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں
اگر پاکستان کی ٹیم کا بھارت کی ٹیم سے موازنہ کیا جائے تو ایسے لگتا تھا کہ تاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دوہرانے میں کامیاب ہو گی اور پاکستان کی ٹیم بھارت سے یہ میچ نہیں جیت سکے گی حتی کہ کچھ سابق بھارتی کھلاڑیوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ پاکستان کو یہ میچ نہیں کھیلنا چاہیے اور بھارت کو واک اوور دے دینا چاہیے کیونکہ پاکستان کی ٹیم یہ میچ نہیں جیت سکے گی مختصر یہ کہ ہر کوئی یہ ہی سمجھ رہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اس بار بھی ولڈکپ میں بھارت سے نہیں جیت سکے گی اور حقیقت میں چیزیں کچھ ایسی ہی نظر آ رہی تھیں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے کافی دنوں سے متحدہ عرب امارات میں موجود تھے جس کی وجہ سے وہ پاکستانی کھلاڑیوں سے زیادہ اس ماحول سے ہم آہنگ ہو چکے تھے
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہر میچ دوسرے میچوں سے کافی منفرد ہوتا ہے اگرچہ پاکستان کی ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو 2017 کے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں شکست ضرور دی تھی مگر پاکستان کی ٹیم ولڈکپ میں کبھی بھی بھارت کی ٹیم کو ہرا نہیں سکی تھی اور ہر بار پاکستان کی ٹیم کے چاہنے والے دل پر پتھر رکھ کر صبر کر لیتے تھے اس میچ سے پہلے بھی اگرچہ دل یہ چاہتا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیتنے مگر دماغ اس حقیقت کو تسلیم کر چکا تھا کہ اگر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو صرف 30 فی صد کامیابی کے امکانات ہیں ہاں اگر پہلے پاکستان نے گیند بازی کی تو 80 فی صد تک پاکستان کی جیت کے امکانات ہو سکتے ہیں پھر جیسے ہی 24 اکتوبر کی شام دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو دل کو تھوڑا حوصلہ ہوا کہ چلو پہلا مرحلہ تو طے ہوا اب پاکستانی ٹیم کے سامنے پہلا کام بھارت کی ٹیم کو کم از کم اسکور پر روکنا تھا اور بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے یہ کام کافی مشکل نظر آ رہا تھا مگر شاہین شاہ آفریدی نے اس مشکل کام کو آسان کر دیا اس ولڈکپ میں 10 نمبر کی جرسی پہن کر میدان میں اترنے والے شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف جس طرح کی گیند بازی کی اس سے بے ساختہ اقبال کا وہ شعر یاد آگیا کہ ” پلٹا جھپٹنا جھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے ایک بہانہ
جس طرح سے شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کی ٹیم کے ابتدائی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس سے بھارت کی ٹیم کے ایک بڑا اسکور کرنے کے امکانات کافی حد تک کم ہو گے اگرچہ بھارتی کپتان نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر وہ اپنی ٹیم کو ایک بڑے اسکور تک لے جانے میں کامیاب نا ہو سکے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حارث رؤف نے بھی کافی اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا بھارت کی باولنگ کو دیکھتے ہوئے ایسے لگ رہا تھا کہ پاکستان کے لیے 152 رنز کا حدف اتنا آسان نہیں ہوگا مگر جس طرح کی بیٹنگ بابر اعظم اور محمد رضوان نے کی شاید ان کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جائیں انہیں نے کسی بھی لمحے پر بھارتی گیند بازوں کو اپنے پر ہاوی نہیں ہونے دیا اور پاکستان کی ٹیم نے یہ حدف آسانی سے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا
پاکستان کی ٹیم پہلی بار ایسے لگا ایک ٹیم کے طور پر کھیل رہی ہے شاید اس بار سب کھلاڑیوں نے بھی یہ بات ٹھان لی تھی کہ ہم نے جیتنا ہے اور اس کے لیے چاہیے کچھ بھی کرنا پڑا
یقینا پاکستان کی بھارت کے خلاف اس فتح کا نفسیاتی طور پر بہت اثر ہو گا اور یہ ہے پاکستان کی ٹیم اب ولڈکپ میں اس سلسلے کو برقرار رکھے گی ویلڈن ٹیم پاکستان

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں

adds

متعلقہ خبریں