More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
محسن سپیڈ کوئٹہ میں کوئٹہ۔بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگیں گی۔ میچ ہوں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دورہ سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا۔ محسن نقوی بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ محسن نقوی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے ایونٹس پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی زیر نگرانی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے کڈز ڈے مقابلے پنجاب یونیورسٹی گراونڈ پر منعقد ہوئے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت ساہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ شاہ جہاں، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ کی تقریب میں شرکت پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلمان بٹ، اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی محمدنبیل تقریب میں موجود ایسوسی ایٹ سیکرٹری اصغر گل، طلحہ افتخار، ڈاکٹر ریحان یوسف، رفیق احمد موقع پر موجود تھے کوچز شفاقت علی بلا،رانا عرفان اور دیگر بھی موجود تھے کڈز ڈے کے موقع پر شاٹ پٹ ،پول والٹ، رننگ اور دیگر ایونٹس میں بچوں نے حصہ لیا صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت ساہی نے اتھلیٹ بچوں میں انعامات تقسیم کئے قومی کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ۔ انگلینڈ. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔ محسن نقوی امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ محسن نقوی کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔ بھرپور مقابلہ کریں۔ محسن نقوی میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ محسن نقوی کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔محسن نقوی میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ محسن نقوی تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ محسن نقوی شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پی سی بی نے نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ کپتان بابر اعظم ۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی میں ظہرانہ بھی دیا ٹکرز پی ایس ایل اجلاس۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس۔ اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز۔ ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے۔ پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔ پی سی بی ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ محسن نقوی اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اجلاس میں شرکت پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ / انگلینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں کھلاڑیوں کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس پریکٹس سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے اعظم خان کچھ دیر میں کیمپ میں رپورٹ کر دیں گے شاہین آفریدی آج ٹیم جوائن کریں گے کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔

مخبر – نجومی بنگالی بندر

مخبر – نجومی بنگالی بندر
آفتاب تابی
آفتاب تابی

صاحب جناب آفتاب اقبال کا پروگرام خبردار ہر اس اہل ذوق افراد کو پسند ہے جو عہد جدید میں طنز و مزاح کی نئی جہتوں کے خواہاں ہیں، بلاشبہ محترم آفتاب اقبال جن تجربات سے مزاح کو ایک نیا انگ دیا ہے وہ انہی کا خاصا ہے، ریمورٹ کنٹرول پر اکثر بیویوں کا قبضہ ہوتا ہے مگر جب خبردار لگنا ہو تو میری شریک حیات کو پتہ ہوتا ہے کہ آج ہار ماننا پڑے گی

ایکپریس ٹی وی کے پروگرام خبردار میں جب نجومی بابا بنگالی آتے ہیں، ناظرین یکدم الرٹ ہوجاتے ہیں کہ دیکھو آج نجومی بابا بنگالی کس کس کی خبر دیتے ہیں اور کس کس کی خبر لیتے ہیں

tabileaks

انتہائی کوشش کے بعد بابا بنگالی تک پہنچا اور ان سے عرض کی کہ آپ کا انٹرویو کرنا ہے، تو کہنے لگے ” کی میں ہر آفتاب دا ٹھیکہ چکیا ہویا اے ” میں آفتاب اقبال کے پروگرام کے لیے بک ہوں اور تم کو انٹرویو دے کر اپنا چیک رکوا لوں کیا؟ عرض کی بابا جی دو چار مخبریاں دے دیں، تو یکدم بولے ” تینوں دوچار دے کے آپی اچار نال ای روٹی کھاواں گا ” خیر مایوس واپس لوٹنے لگا تو اچانک آواز آئی، بچہ

توں وڑائچ ایں تے جا میرا باندر لے جا کیوں جے ایہدے نال تیری ای نبھے گی مینوں تے نودرھاں ماردا رہندا اے تے نالے ایہدی اردو تے انگلش بہت اچھی اے پنجابی نئیں بولدا اور ایسی اسی مخبری دے گا کہ لوکی بلڈ پریشر دیاں گولیاں جیب اچ پا کے پھرن گے، سوچا چلو نجومی بابا بنگالی کی جسامت والا بندر ہے تو کچھ نہ کچھ اس کے پلے بھی ہوگا تو نجومی بنگالی بندر اپنے ساتھ لے آیا

دوستوں آج سے میرے جس بھی کالم کا عنوان نجومی بنگالی بندر ہوگا اس میں آپ کے لیے ایسی ایسی مخبری ہوگی کہ آپ اس بندر کی صلاحیتوں کے قائل ہو جائیں گے، مگر اس کی پرابلم بھی نجومی بابا بنگالی والی، یہ مخبری تو دے گا مگر ادھوری، مکمل کرنا آپ کا کام ہوگا

ہیلو بندر بنگالی کیسے ہو، ٹھیک ہوں بات کرنے سے پہلے مونگ پھلی کھلاو یا اپنے سن گلاسز مجھے گفٹ کر دو، مونگ پھلی تو لایا ہوں جناب آپ کے لیے، اب ذرا سب سے پہلی مخبری ہی دے دیں

پتہ ہے کچھ عرصہ پہلے کھیلوں کی ایک بہت بڑی شخصیت کا بھتیجا اسلام آباد میں رات گئے شراب کے نشے میں دھت پکڑا گیا، تو کیا ہوا شراب تو بڑوں کا فیشن بن چکا ہے، بن تو چکا ہے بچہ مگر وہ پولیس کو تڑیاں لگاتا رہا تمھیں پتہ ہے میں کس کا بھتیجا ہوں؟ کس خاندان سے ہوں؟ تمھیں نوکری سے نکلوا دوں گا، تو پھر کیا ہوا؟ ہونا کیا تھا ان کے چچا نے رات گئے اپنے سیکورٹی حکام کو آرڈر لگا دیا کہ جیسے بھی ہو میرے بھتیجے کو چھڑواو اور پرچہ بھی نہیں ہونا چاہیے، ملازم تو وہ اس ادارے کے تھے مگر سیکورٹی حکام نے اپنے ہر بااثر دوست کو کال پہ کال کرنا شروع کردی کہ اسلام آباد پولیس میں کوئی یار دوست بات ماننے والا؟ پھر کیا ہوا بندر بنگالی؟ ہونا کیا تھا؟ ہوتا کیا ہے اس ملک میں؟ سیکورٹی حکام نے نوکری نہیں بچانی تھی بڑی تگ و دو کے بعد بھتیجا چھڑوا لیا گیا، اچھا وہ بھتیجا تھا کس کا؟ پچاس روپے کی مونگ پھلی میں سب بتا دوں کیا؟ کوئی ہنٹ تو دو نا، ہنٹ یہی ہے تابی میاں تمھاری ان سے بنتی نہیں، اوہ اوہ اوہ اچھا اچھا سمجھ گیا

آج کی آخری مخبری دے رہا ہوں اس کے بعد تنگ نہ کرنا میں نے ڈیٹ پہ جانا ہے چڑیا گھر، میں لے چلوں آپ کو نجومی بنگالی بندر، نہیں درختو درخت جایا کرتا ہوں سیدھا پنجرے میں، نہ کوئی چیکنگ اورنہ سکیننگ، ہاہاہاہاہا اچھا کیا بات ہے آپ کی جناب

مخبری سنو مسکے نہ لگاو، یاد ہے نا شاید اگست میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور کے اعلی حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ اب کوچز ہی اینالسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے، ہر کوچ میری طرح سیڑھیاں چڑھ کر ویڈیوز بنا رہا تھا، سب لیپ ٹاپ پہ ایسے مصروف نظر آئے کہ جیسے مائیکروسافٹ کے موجد یہی ہیں، ہاں نا اچھا فیصلہ تھا، لاکھوں لگا کر کڑوڑوں بچائے، واہ تابی میاں واہ اور جو درجنوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ان کا خیال تو کسی کو نہیں آیا، کیا مطلب؟ تم کو نہیں پتہ ویسے تو بڑے تابی لیکس بنے پھرتے ہو، پی سی بی کے تجربہ کار اینالسٹ بے روزگار کردیے گئے تھے اور اب وہ در بدر پھر رہے ہیں، اچھا چھوڑو اس دردناک کہانی کو یہ بتاو کہ وہ کوچز کس حد تک کامیاب رہے؟ کوچ کوچنگ کے علاوہ کر کیا سکتا ہے؟ ٹیم ہار رہی ہو تو کوچ کا دم نکلنے والا ہوتا ہے ویڈیو خاک بنائے گا، تو پھر یہ اہم کام یعنی اینالسٹ بنے کون؟ مخبری یہ ہے بچہ کہ ٹیموں نے کرائے پر اینالسٹ منگوائے اور این سی اے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا، جناب مدثر نزر کے ہوتے ہوئے ایسا ہو نہیں سکتا بنگالی بندر

تابی تمھاری یہ بات تو مانتا ہوں کہ اگر مدثر نزر بھی این سی اے کی الٹی گنگا سیدھی نہ کرسکے تو پھر بقول جنرل ر توقیر ضیاء اس کو ہوٹل میں تبدیل کرنا ذیادہ فائدے مند ہوگا، مدثر نزر ایک دنیا کو چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں اور ان کے ارادے بھی تگڑے ہیں اور اگر ان کے کام میں روایتی روڑے نہ اٹکائے گئے تو وہ یقینا کام سے عاری اور ریجنل صدور کے تابع کوچز کو چلتا کریں گے اور دیے گئے پلینز کو سو فیصد لاگو کروائیں گے، این سی اے سے وابستہ کوچز کی انڈسٹریاں یعنی پوائیویٹ اکیڈیمیاں بند کروائیں گے کیونکہ یہی پرائیویٹ اکیڈیمیاں میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہیں، تین تین جگہ کوچنگ کرنے والے دیہاڑی دار کوچز کو پابند کریں گے کہ وہ محض این سی اے کی ملازمت کریں یا اس سے الگ ہوجائیں، گیند بھی وہی لاگو کریں گے جو بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال ہوتے ہیں،عین لنچ اور ڈنر کے وقت این سی اے پہنچنے والوں کے داخلے پر پابندی لگائیں گے، میڈیا اور کرکٹ کے مابین اونچی دیوار کو گرائیں گے اور اگر ایسا نہ کیا تو کچھ عرصہ بعد ان سے پوچھا جائے گا روایتی پی سی بی مافیا کی جانب سے کہ آپ نے کیا کیا ہے؟

بندر بنگالی باتیں تو تمھاری دل کو لگتی ہیں اور اگر مدثر نزر کو نہ کرنے دیا گیا تو؟

تو پھر شاید ہم کتابوں میں پڑھیں کہ ایک تھی نیشنل کرکٹ اکیڈیمی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں

adds

متعلقہ خبریں