More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
محسن سپیڈ کوئٹہ میں کوئٹہ۔بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگیں گی۔ میچ ہوں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دورہ سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا۔ محسن نقوی بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ محسن نقوی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے ایونٹس پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی زیر نگرانی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے کڈز ڈے مقابلے پنجاب یونیورسٹی گراونڈ پر منعقد ہوئے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت ساہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ شاہ جہاں، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ کی تقریب میں شرکت پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلمان بٹ، اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی محمدنبیل تقریب میں موجود ایسوسی ایٹ سیکرٹری اصغر گل، طلحہ افتخار، ڈاکٹر ریحان یوسف، رفیق احمد موقع پر موجود تھے کوچز شفاقت علی بلا،رانا عرفان اور دیگر بھی موجود تھے کڈز ڈے کے موقع پر شاٹ پٹ ،پول والٹ، رننگ اور دیگر ایونٹس میں بچوں نے حصہ لیا صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت ساہی نے اتھلیٹ بچوں میں انعامات تقسیم کئے قومی کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ۔ انگلینڈ. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔ محسن نقوی امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ محسن نقوی کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔ بھرپور مقابلہ کریں۔ محسن نقوی میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ محسن نقوی کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔محسن نقوی میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ محسن نقوی تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ محسن نقوی شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پی سی بی نے نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ کپتان بابر اعظم ۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی میں ظہرانہ بھی دیا ٹکرز پی ایس ایل اجلاس۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس۔ اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز۔ ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے۔ پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔ پی سی بی ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ محسن نقوی اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اجلاس میں شرکت پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ / انگلینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں کھلاڑیوں کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس پریکٹس سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے اعظم خان کچھ دیر میں کیمپ میں رپورٹ کر دیں گے شاہین آفریدی آج ٹیم جوائن کریں گے کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔

جنرل ضیاء کا ریفرنڈم اور پی سی بی سالانہ جنرل میٹنگ

جنرل ضیاء کا ریفرنڈم اور پی سی بی سالانہ جنرل میٹنگ
آفتاب تابی
آفتاب تابی

یہ ہمارے کالج کے زمانے کی بات ہے جب اس وقت عوام کے ہردلعزیز لیڈر جنرل ر ضیاء الحق نے جمھوری طاقتوں کو چکمہ دینے کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کیا، ریفرنڈم کا سوال ایسا تھا کہ ہر کسی کو کہنا پڑا
ہاں
سوال کا متن کچھ یہ تھا کہ اگر آپ اللہ اور رسول اکرم کو مانتے ہیں تو میں پانچ سال کے صدر پھر کیا تھا ریفرنڈم کے روز ہر کسی نے دل کھول کر ووٹ ڈالے جی ہاں ایک ایک بندے درجنوں بار ووٹ ڈالے، ہمارے محلے کا ایک ابنارمل شخص پھیکا مرحوم بھی بار بار کہہ رہا تھا کہ میں نے بھی ووٹ ڈالنا تو میں اس کو بھی اندر لے گیا اور اس نے بڑی سج دھج سے ووٹ ڈالا

پھر ہم سب کو معلوم، ہے کہ ان پانچ سالوں کا کیے ہم کئی سال سے بھر رہے ہیں اور شاید آئندہ مزید دس سال تک بھریں گے، ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ جنرل ضیاء نے اس وقت جو اقدام اٹھائے آج وہ پوری قوم کے لیے درد سر بن کر رہ گئے ہیں

کچھ ایسی ہی صورت حال گزشتہ دنوں لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل ہونے والی پی سی بی سالانہ جنرل میٹنگ میں دیکھنے کو ملے جب جعلی کلبوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ڈسٹرکٹ صدرو اور ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ریجنل صدور اور ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ممبران گورننگ باڈی نے بڑی تعداد میں ایک سے ایک بن سنور کر شرکت کی،،،، اجلاس میں اسی فیصد وہ احباب ہوتے ہیں کہ وہ محض اس ہوٹل کی سج دھج اور ان کو دیے گئے پروٹوکول سے وہ سب بھول جاتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اصل طاقت وہ ہیں، مگر افسوس ایک عمدہ کھانا ایک تحفے والا شاپر اور چند سلفیوں پر وہ سب بھول جاتے ہیں کہ وہ کس مقصد کے لیے آئے تھے، سالانہ میٹنگ کے دوران اچانک ڈائریکٹر پی ایس ایل شکیل شیخ نے بالکل جنرل ضیاء کے ریفرنڈم کے طرز کی قرار داد پیش کی کہ اگست میں شہر یار خان کی جگہ آپ کو نجم سیٹھی آئندہ پانچ سال کے لیے چیئرمین منطور ہیں تو اس پر سب نے بآواز بلند آمین کہا اور قرار داد منظور کر لی گئی، اگر کسی نے مخالفت کی تو اس کی آواز ایسے ہی دب گئی جیسے میلے میں سپیکروں کی آواز میں ساتھ کھڑے دوست کی،،،، پھر من پسند افراد میں تحفے تحائف کی تقسیم ایسے ہوئی جیسے وہ ایک مثال ہے تم مجھ نیازی کہو میں تم کو نیازی کہتا ہوں
پھر اچانک اجلاس کے ختم ہونے کا اعلان ہوتا ہے تو ڈسٹرکٹ اور ریجن کے چند نمائندوں کو یاد آیا  کہ وہ تو مطالبات لے کر آئے تھے مگر بیچارے نمائندگان نے اعلی نسل کا کھانا اتنا پیٹ بھر کھا لیا ہوا تھا کہ اس کے خمار نے ان کی آواز کو اتنا دھیما کر دیا کہ وہ اپنا سا منہ لے کر حسب سابق، حسب روایت واپس چلے گئے

نجم سیٹھی نے تو قرار داد منظور کروا کر پیٹرن جو کے وزیر اعظم کو واضح پیغام دے دیا کہ سرکار اگر آپ مجھے چیئرمین بنائیں گے تو یہ پسندیدہ فیصلہ ہوگا اور آپ کے اس فیصلے کو واہ واہ ملے گی

ابھی تک کی صورت حال نجم سیٹھی کے خاصے کنٹرول میں ہے کیونکہ اجلاس میں شریک افراد میں کچھ نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے پاس تو کوئی کھانا کھانے نہیں بیٹھا تھا، تمام کے تمام روایتی طبلہ نواز جو سب اچھا ہے کا رانگ لگانے میں استاد بڑے غلام علی کے بھی استاد ہیں،،،،نجم سیٹھی کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھے کہ کسی اور پر ان کی نظر نہ پڑے
مگر ایک بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اگر نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی بن گئے تو گراس روٹ لیول پر جو کچھ کام شروع ہوا ہے وہ اپنی موت آپ مر جائے گا،،،ان کے عزیز اور ہمنوا سکول،کالج،ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹس کے نام پر کڑوڑوں جیب میں ڈال کر آئندہ لوٹ کھسوٹ پروگرام کا پیپر جی ہاں صرف پیپر ورک کریں گے،،،، سبحان احمد کو یقینا کھڈے لائن لگا کر ان کی جگہ سیٹھی صاحب کے عزیز براجمان ہوجائیں گے، پاکستان کھیلنے کے خواہشمند کھلاڑی کے لیے لازم ہوگا کہ وہ پی ایس ایل میں منیجمنٹ کے احکامات کا پابند رہے وہ احکامات کچھ بھی ہوں،

نجم سیٹھی چیئرمین بنتے ہیں تو پورے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلی تلوار مدثر نزر اور ان کے چند رفقاء پر پھرے گی کیونکہ سابق ڈائریکٹر اکیڈیمیز ایزد سید اپنے اندر ایک غصے اور انتقام کی شہہ لگائے بیٹھے ہیں کہ جس طرح علی ضیاء کے رفقاء نے ان کے منصوبے ناکام کیے اور ان کو این سے اے سے پی سی بی منتقل ہونے پر مجبور کر دیا،،،،،

نجم سیٹھی پی ایس ایل کامیاب کروا کے ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے اگر وہ سسٹم سے نکل گئے تو سارے کا سارا نظام چوپٹ ہوجائے گا، مقبول ترین لیگ پی ایس ایل کی قدر دو کوڑی نہیں رہے گی، لہذا دونوں قلم دان یعنی چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین پاکستان سپر لیگ ان کے حوالے کردیں، قلم دانوں میں سیاہی بھرنا ان کا کام

بڑی ہی دلچسپ صورت حال اس وقت دیکھتا ہوں جب صحافی نجم سیٹھی اور صحافی شکیل شیخ کے ہوتے ہوئے میڈیا کے لیے قزافی سٹیڈیم کے دروازے بند دیکھتا ہوں، پچھلے دو سال سے پاکستان کے چوٹی کے سپورٹس جرنلسٹ باہر سڑکوں پر کھڑے ہوکر اپنے فرائض منصبی پورے کر رہے ہیں اور مزے کی بات وہ صحافی بولتے بھی نہیں، ان کی بولتی بند کرنے کی اندر خانے کوئی قیمت ہے تو مجھے اس کا پتہ نہیں مگر جس انداز میں لاہور میڈیا کام کر رہا ہے وہ تزلیل سے کسی طور کم نہیں، تو ذرا سوچیے اگر نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں مکمل طور پر قابض ہوگئے تو کھیلوں کے صحافی اپنے ساتھ کیا سلوک دیکھیں گے، آج وہی صحافی سڑک پر ہے کہ جس کی شب و روز محنت سے پی ایس ایل ون ایک پروڈکٹ بنی مگر پی ایس ایل ٹو میں پی ایس ایل کو پراڈکٹ بنانے والے صحافی محض منہ دیکھتے رہ گئے جبکہ صحافیوں کو استحصالی صورت حال سے دوچار کرنے والے صحافی مزے میں نظر آئے

خیر ذکر چھڑا ہوا تھا پی سی بی اے جی ایم جو ہر سال ہوتی ہے اور آئندہ برس بھی ایک دن کے لیے ہوا کرے گی جب پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے بڑے بڑا کھانا کھا کے اور واہ واہ کرکے چلتے بنیں گے، ظاہرا کہا جا سکتا ہے کہ نجم سیٹھی نے جنرل ر ضیاء کے ریفرنڈم کی طرز کی قرار داد پیش کرکے چیئرمین شپ کی راہ ہموار کر لی ہے، مگر کچھ مضبوط تعلقات رکھنے والوں کا دعوی ہے کہ پرویز رشید کے نام کو ایزی نہ لیا جائے وہ ابھی تک چیئرمین کی ریس میں ہیں، ایک صاحب نے یہاں تک کہہ دیا کہ تابی میاں اس بار چیئرمین پی سی بی محض وزیر اعظم کی مرضی کا نہیں ہوگا بلکہ کچھ اور لوگوں سے بھی صلاح مشورہ لیا جائے گا اور اگر ان کی صلاح کارگر گئی تو نجم سیٹھی اینڈ کو کی خواہشات کا  طیارہ اگست میں منہ کے بل ایسے ہی آن گرے گا جیسے اگست میں ہی جنرل ر ضیاء کا طیارہ بہاولپور کے صحرا کی نظر ہوگیا تھا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں

adds

متعلقہ خبریں