More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ - ٹکرز ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ کل سے ملک بھر کے چھ ریجنز میں شروع ہوگا۔ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ آٹھ ریجنز میں آٹھ ستمبر جبکہ لاہور اور راولپنڈی ریجن میں 12 ستمبر کو شروع ہوگا۔ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں 103 ٹیمیں اور 1500 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 255 تین روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹکرز وقاریونس لائنز مینٹور ۔ --------------------------------------------- وقاریونس چیمپینز ون ڈے کپ میں لائنز کے مینٹور مقرر۔ چیمپئنز ون ڈے کپ 12سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ یہ نیا رول میرے لیے چیلنج ہے جس کے لیے میں پوری طرح تیار ہوں۔ وقاریونس۔ یہ ٹورنامنٹ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وقاریونس۔ انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں ُپرجوش ہوں۔ وقاریونس۔ پنجاب پریمیئر لیگ پریس کانفرنس کانفرنس پنجاب ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ چار،اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک گوجرانوالہ میں ہوگی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر پنجاب لیگ کے مینٹور مقرر پنجاب لیگ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوں گے ۔ پی سی بی نے لیگ کے لیے این او،سی دے دیا ہے۔ توفیق عمر انٹرنیشنل کے ساتھ لوکل کرکٹرز کو بھی لیگ کا حصہ بنایا جائے گا ۔ توفیق بمگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہارنا ایک دھچکا ہے ۔ یقین یے ٹیم کم بیک کرے گی ۔توفیق عمر امام الحق کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔ صائم ایوب بہت باصلاحیت ہے۔ توفیق عمر ٹکرز مصباح الحق وولوز کے مینٹور۔ لاہور ۔ سابق کپتان مصباح الحق چیمپئنز ون ڈے کپ میں وولوز کے مینٹور ہونگے۔ چیمپینز ون ڈے کپ بارہ ستمبر سے فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس نئے رول میں بہترین کردار ادا کرنے کے لیے پرامید ہوں۔ مصباح الحق۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ اعلی معیار کی بہترین کرکٹ فراہم کرے گا ۔ مصباح الحق۔ اس مصروف انٹرنیشنل سیزن کے تناظر میں چیمپینز ون ڈے کپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ مصباح الحق۔ مجھے امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے مستقبل کے اسٹار کرکٹرز سامنے آئیں گے۔ مصباح الحق چین/ائیشین چیمئینز ٹرافی لاہور۔قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا انکشاف لاہور۔قومی کھیل ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف خصوصی گرانٹ دیں۔صدر طارق بگٹی لاہور۔ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جارہی ہے جس کی قومی کھیل کو ضرورت ہے۔صدر پی ایچ ایف لاہور۔امید ہے ائیشین چیمئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی۔طارق بگٹی لاہور۔روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا۔وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔طارق بگٹی لاہور۔پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کےلئے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے۔صدر فیڈریشن لاہور۔ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لیکر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔طارق بگٹی لاہور۔آئی جی سندھ کو کراچی کے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج لینے کےلئے خط لکھ رہے ہیں۔طارق بگٹی لاہور۔متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے۔صدر طارق بگٹی پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلادیش اے۔ پریکٹس سیشن پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کی ٹیموں کی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ پاکستان شاہینز اسکواڈ نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے تیرہ کھلاڑیوں نے پریکٹس میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ آج پاکستان شاہینز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ بنگلادیش اے ٹیم نے ون ڈے سیریز سے قبل اسلام کلب میں بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کل اسلام آباد کلب میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل مقابل ہوں گے۔ ٹکرز محمد حارث۔ خوشی ہورہی ہےکے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان یہ سیریز ہورہی ہے۔ اسطرح کے میچز ہوتے رہنے چاہئیں۔ پی سی بی کا شکریہ کہ وہ اس طرح کے میچز کرا رہا ہے۔ کوشش کرینگے کہ اچھا کھیلیں اور اپنی ٹیم کو جتوائیں۔ ٹیم متوازن ہے کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں۔ میں گزشتہ ایک سال سے پاکستان شاہینز وائٹ بال کا کپتان ہوں میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ Message from Javelin World is loud and clear for Neeraj Chopra: The line has been revised ٹکرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔ ویمنز اسکواڈ۔ لاہور ۔ فاطمہ ثنا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ ندا ڈار کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہونگی۔ عالمی ایونٹ 3 سے20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10 کھلاڑی موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سعدیہ اقبال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ پاکستان گروپ اے میں آسٹریلیا۔ انڈیا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی مبارکباد۔ شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لیول 1 کوچنگ کورسز کے شیڈول کا اعلان • پشاور کا اسلامیہ کالج 8 سے 11 جنوری تک چار روزہ لیول 1 کورس کی میزبانی کرے گا • راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 14 سے 17 جنوری تک لیول 1 کورس کی میزبانی کرے گا • کراچی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر 19 سے 22 جنوری تک لیول 1 کورس کی میزبانی کرے گا۔ لاہور، 7 جنوری 2024: سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فضل اکبر ان 30 شرکاء میں شامل ہیں جنہوں نے چار روزہ لیول 1 کرکٹ کوچنگ کورس کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ یہ کورس اسلامیہ کالج پشاور میں 8 سے 11 جنوری تک ہوگا۔ دریں اثنا لیول 1 کے دو دیگر کوچنگ کورس اس ماہ کے آخر میں راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے ہیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سے 17 جنوری لیول 1 کورس ہوگا جبکہ کراچی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر 19 سے 22 جنوری تک کوچنگ کورس کی میزبانی کرے گا۔ لیول 1 کورس کے شرکاء کو کوچنگ کی مہارتوں کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی جن میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلسفہ، منصوبہ بندی اور تیاری شامل ہیں۔ پشاور میں یہ کورس ہائی پرفارمنس کوچز شاہد محبوب، محتشم رشید اور تیمور اعظم کرائیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکاء کو اپنے اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ کامیاب شرکاء کو لیول 1 کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ کورس کے شرکاء یہ ہیں : عبدالناصر (پشاور) ابوبکر صدیق (ہنگو) احمد زرین (فاٹا) احمد خان (پشاور) اعزاز علی شاہ (پشاور) عالمگیر (فاٹا) فضل اکبر درانی ( پشاور) ہمایوں خان (فاٹا) حسین خان (پشاور) افتخار احمد (فاٹا) اعجاز احمد (ایبٹ آباد) امتیاز حسین (پشاور) مامون خان (پشاور) معراج علی (پشاور) محمد اسماعیل (پشاور) محمد حماد (پشاور) محمد حارث (پشاور) محمد عمران (پشاور) محمد نبی (پشاور) محمد ریاض (پشاور) محمد عثمان (نوشہرہ) محمد عثمان (پشاور) محمد عثمان وزیر (پشاور) مجیب الرحمان (فاٹا) روئل شاکر اللہ (ایبٹ آباد) سید محمد ظفر (ایبٹ آباد) شرافت شاہ شاہین (پشاور) تاج ولی (پشاور) واحد علی (ایبٹ آباد) اور زبیر علی (پشاور) -ENDS-

اپنی رائے کا اظہار کریں