پی ایس ایل سیزن تھری میں آج بھی دو میچز ہونگے
دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے لیے آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل سیزن تھری کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ ہو گا، جو مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کوئٹہ کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے 43 رنز سے شکست دی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں