بیٹنگ میں مورگن کا مور ناچنے لگا
پشاور زلمی کو اپنی ٹیم کا مورال اپ کرنے کے لیے دوسرا میچ جیتنا ضروری تھا، میچ کی شروعات ہی سے محمد حفیظ جو بلے بازی میں تو اپنا جوہر دکھانے میں کامیابی حاصل نہیں کر پا رہے مگر انہوں نے الٹے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے بازوں کو پویلین کی سیدھی راہ دکھانے میں اپنی روایت برقرار رکھی اور گیل جیسے خطرناک بیٹسمین کو چلتا کیا
کراچی کنگز جس کو آن پیپر سب سے مضبوط ٹیم سمجھا جارہا ہے سکور بورڈ پر بڑا ہدف دکھانے میں ناکام رہی مگر کراچی کنگز کے محمد عامر ابتداء میں تو خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں ، سہیل خان نے بھی ان فارم کامران اکمل کو آوٹ کرکے پشاور زلمی کی ڈپریشن میں اضافہ کیا
مگر انگلینڈ کے مورگن دنیائے کرکٹ کے غیر معمولی بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے زلمی کی جانب سے سیدھے اور الٹے ہاتھ سے حیران کن شاٹس کھیل کر نہ صرف لیگ کرکٹ میں اپنا ذاتی بیسٹ سکور 80 رنز ناٹ آوٹ بنا کر کراچی کنگز کے دیے ہوئے ہدف کو نہایت آسان بنا دیا
زلمی الیون کے حوصلے بلند رکھنے میں کپتان سمی کا کردار بھی غیر معمولی نظر آرہا ہے اور آج کے میچ میں انہوں نے نہ صرف قابل ستائش کپتانی کی بلکہ ہر لمحہ کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرے رکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں