کمر درد – یاسر شاہ کا پیچھا چھوڑنے کو تیار
آسٹریلیا سے اچھی خبریں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پاکستان نے وارم اپ میچ کینگروز مار بھگایا اور بڑے مارجن سے میچ جیتا ، فاسٹ باولر محمد عامر بھی اپنا روایتی ردھم حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں وہیں یاسر شاہ جنکو ٹیم کی بیک بون سمجھا جاتا ہے مگر ان کی بیک اکثر ان کو تکلیف میں مبتلا رکھتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نوید دے رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے یاسر شاہ کا طبی معائنہ کیا اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، قوی امکانات ہیں کہ وہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ میں باولنگ کرتے نظر آئیں گے، یہ خبر جہاں شائقین کے لیے خوشخبری ہے وہیں آسٹریلیا کو سوچ و بچار کا شکار کیے ہوئے ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ مکی آرتھر کی ماہرانہ چال ہو کہ کینگروز کو شش و پنج کا شکار رکھو
اپنی رائے کا اظہار کریں