بارباڈوس میں محمد عباس کے بعد یاسر شاہ نے کس کا ریکارڈ توڑ دیا؟
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ تاریخی اہمیت کا بنتا جارہا ہے اور ایک مدت کے بعد ایسا ٹیسٹ میچ دیکھنے کو مل رہا ہے جسمیں ہر مرحلہ میچ کا پلڑا کبھی ادھر کبھی ادھر جاتا نظر آ رہا ہے، میچ کی آخری اننگ میں جب پاکستان کو ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لیے محض ایک سو اٹھاسی رنز درکار تھے تو فاسٹ باولر گبریئل نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اکھاڑ کر رکھ دی اور لنچ سے پہلے پانچ کھلاڑیوں کو چلتا کیا
ابھی محمد عباس نے پہلی اننگ میں چار وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کا انتیس سالہ ریکارڈ توڑا تھا کہ یاسر شاہ نے تو ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو شاید ٹوٹنے میں ایک مدت لے
جی ہاں یاسر شاہ نے چورانوے رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کرکے ثقلین مشتاق کا سن دوہزار کا پانچ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اس طرح ایک اتنیس سالہ اور ایک سترہ سالہ ریکارڈ جو مہان باورلز کے نام تھے ٹوٹ گئے
اپنی رائے کا اظہار کریں