More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

زیشان پہلوان کی اچانک موت پاکستان ریسلنگ فیملی کو اداس کر گئی

زیشان پہلوان کی اچانک موت پاکستان ریسلنگ فیملی کو اداس کر گئی

قومی پہلوان ذیشان بٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ذیشان بٹ ان دنوں ملتان میں پاکستان آرمی کی نوکری کر رہے تھے۔ دوران ٹریننگ ذیشان بٹ کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذیشان بٹ نے پاکستان کی نیشنل چیمپیئن شپ میں سلور میڈل ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے ذیشان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اﷲ تعالی سے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرئے کی دعا کی۔ ارشد ستار کا کہنا تھا کہ ذیشان بٹ پاکستان آرمی کا پہلوان تھا اور گذشتہ کچھ عرصہ سے پہلوانی کو خیرباد کہہ گیا تھا اور اب صرف آرمی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ ذیشان بٹ کے انتقال پر تمام ریسلنگ فیملی کو دکھ ہوا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں