More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

مکی آرتھر اپنے وضع کردہ فٹنس معیار پر سمجھوتہ کرنے سے منکر

مکی آرتھر اپنے وضع کردہ فٹنس معیار پر سمجھوتہ کرنے سے منکر

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا ہر کھلاڑی ہمارے وضع کردہ فٹنس معیار سے بخوبی واقف ہے اور ہم اس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا جوکہ جلد لاہور میں منعقد ہونگے
مکی آرتھر نے کہا کہ
ایک دو روز میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ بیٹھ کر ممکنہ اسکواڈ کے بارے میں فیصلے ہوں گے اور چیف سلیکٹر کو کھلاڑیوں کی فٹنس اور رویوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی
عابد علی کے بارے ہیڈکوچ نے کہا کہ عابد علی نے ٹریننگ میں  بہت پر جوش طریقے سے حصہ لیا ہے جبکہ  عمراکمل بھی بڑا اسکور نہیں کرپائے لیکن مجموعی طور پر ان کا رویہ بہتر رہا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ محمد عامر نہایت ماہر باولر ہے مگر اس سے اچھی باولنگ نہیں ہو پا رہی اور انکو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ ہوگا

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 11 میچز ملیں گے، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اُترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں