افتتاحی تقریب – سی ایم گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ لاہور
پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کے تحت سی ایم گولڈ کپ نینشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا جسمیں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ بائیس مئی تک کھیلا جائے گا
افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی میں چیئرمین پی آئی اے عرفان الہی ، ڈی جی سپورٹس پنجاب زوالفقار گھمن، صدر پی ایچ ایف خالد کھوکھر اور سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینیئر شامل تھے
افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے عرفان الہی نے انکشاف کیا کپ پی آئی اے ہاکی کی سپورٹ کے لیے ایک سکیم شروع کر رہی ہے جس کے تحت ہر مسافر ہاکی کی پروموشن کے لیے اپنا حصہ ڈالے گا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نامساعد حالات کے باجود ہاکی کی سپورٹ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا
اس موقع صدر پی ایچ ایف خاد سجاد کھوکھر نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں بھارت کی بالا دستی منظور نہیں، ہاکی ہو رہی ہے اور ہاکی ہوتی کل زمانہ دیکھے گا، انہوں نے الیکٹرانک میڈیا سے گلہ کیا کہ وہ قومی کھیل کی کوریج میں دلچسپی نہیں لے رہے حالانکہ پاکستان انڈر18 پہلی دفعہ بنی اور آسٹریلیا میں ٹورنامنٹ کی فاتح بنی، انہوں نے کہا کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن کو پورا اعتماد ہے وہ ہاکی کی ٹھیک سمت میں خدمت کررہی ہے
افتتاحی تقریب اور چیئرمین پی آئی اے کے خطاب کے لیے
ویڈیو دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں