ورلڈکپ کے لیے توقعات کے عین مطابق قومی ویمن ٹیم کا اعلان
چوبیس جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ویمن ورلڈکپ کے لیے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا ہے
ترجمان پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، اگر ٹیم پر نظر دوڑائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں مشاورت کے لیے ذیادہ تردد نہیں کرنا پڑا کیونکہ لگ بھگ اسی ٹیم کا اعلان کیا گیا جو پاکستان کے لیے روایتی ورلڈکپ کوالیفائر میں شامل تھی، ہمارے ہاں ہر بار ورلڈکپ کوالیفائر میں فتح کو بڑھا چڑھا کر پیش اور اسے ٹیم کی بڑی فتح قرار دیا جاتا ہے، کبھی کسی کے ذہن میں آنے ہی نہیں دیا گیا کہ پی سی بی کے بھرپور تعاون اور مکمل سہولیات فراہم کرنے کے باوجود ہر بار ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا اعزاز نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے
انگلینڈ جانے والی ٹیم ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف وارم میچز بھی کھیلے گی جو بیس اور بائیس جون کو کھیلے جائیں گے
اعلان کردہ ٹیم میں
ثناء میر – کپتان، عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، مرینا اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سیدہ نین عابدی، سدرہ نواز وکٹ کیپر، کائنات امتیاز، اسماویہ اقبال کھوکھر، ڈیانا بیگ، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، اور سعدیہ یوسف شامل ہیں
ٹیم منیجمنٹ میں
عائشہ اشعر منیجر، صبیح اظہر ہیڈکوچ جبکہ شاہد انور بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں
ہماری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ کارکردگی کم از کم ایسی ہو کہ آئندہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی نوبت نہ آئے
اپنی رائے کا اظہار کریں