More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

محتشم رشید یا صبیح اظہر – کون بنے گا ہیڈکوچ

محتشم رشید یا صبیح اظہر – کون بنے گا ہیڈکوچ

پی سی بی کی جانب سے باسط علی کو سبکدوش کیے جانے کے بعد ویمن ٹیم کراچی میں ہیڈکوچ کے بنا تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے، ہیڈکوچ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے،

mohtashim-rasheed

ذرائع بتاتے ہیں کہ ہیڈکوچ راولپنڈی ریجن صبیح اظہر اور سابق ہیڈکوچ ویمن ٹیم محتشم رشید اس ریس میں سب سے آگے ہیں، ویمن ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑی محتشم رشید کو ہیڈکوچ دیکھنے کی خواہاں ہے جبکہ صبیح اظہر کا شمار بھی پاکستان کے کہنہ مشق کوچز میں ہوتا ہے اور وہ پی سی بی سے جڑی کئی ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض احسن طریقے سے نبھا چکے ہیں،

sabih-azhar

خواتین کھلاڑیوں کی کوچنگ کانٹوں بھری سیج ہی ثابت ہوتی ہے، کیونکہ ماضی میں ایسا دیکھا گیا ہے کہ بڑے سے بڑا کوچ بھی ویمن ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے کچھ عرصہ بعد یا تو ہاتھ کھڑے کر دیتا ہے یا اس کے ہاتھ کھڑے کروا دیے جاتے ہیں، کسی بھی ویمن ٹیم کی کامیاب کوچنگ وہی کوچ کر سکتا ہے جو ذہین ترین ماہر نفسیات ہو، کیونکہ تمام مرد کھلاڑیوں کی نفسیات ایک جیسی جبکہ ویمن ٹیم کی ہر کھلاڑی کی اپنی نفسیات ہوتی ہے اور کوچ کو ہر خاتون کھلاڑی کو اس کی نیچر کے مطابق لے کر چلنا ہوتا ہے
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ مشکل چیلنج کون قبول کرتا ہے
صبیح اظہر، محتشم رشید یا کوئی اچانک کوچ

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں