ویمن ہیڈکوچ – گلے کی گھنٹی بن گئی
صاحب باسط علی کو ویمن ٹیم کی ہیڈکوچنگ سے معزول کیا کیا گیا ہے، نئے ہیڈکوچ کی تلاش پی سی بی کے لیے معمہ ہی بنتی جارہی ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق شاہد انور اور صبیح اظہر کے درمیان کانٹے دار میچ جاری تھا مگر جیسے ہم گزشتہ خبروں میں بتا چکے ہیں کہ پی سی بی سرکار میں خود کپتانوں کو نہیں پتہ ہوتا کہ وہ اگلے میچ میں کپتان ہوگا یا نہیں
شاہد انور، صبیح اظہر
صبیح اظہر، شاہد انور
جی نہیں پکچر ابھی باقی ہے صاحب
اب یو اے ای اور افغانستان کے سابق ہیڈکوچ اور فاتح حبیب بنک کے موجودہ ہیڈکوچ کبیر خان اس ریس میں سب سے آگے نکل چکے ہیں اور تابی لیکس کے ذرائع کے مطابق بال پی سی بی کے کورٹ میں پھینک دیا ہے اور فیصلہ ان کو کرنا ہے
کبیر خان نے اس پھینکی گئی بال کو اپنے پاس رکھ تو لیا ہے مگر ہم آپ کو لیک دے رہے ہیں کہ کبیر خان کی لاہور آمد جمعرات کو متوقع ہے اور اس آفر کے اتار چڑھاو کے بارے گفت و شنید کرکے یا تو بال اپنے بیگ میں ہی رکھیں گے یا پھر چیئرمین پی سی بی کے ٹیبل پر چھوڑ آئیں گے
ریس میں شامل گھوڑے عمدہ نسل کے اور اہل ہیں، اب دیکھیے کس کا جوکی جیتتا ہے، جوکی کون کون ہیں
یہ کہانی پھر سہی
اپنی رائے کا اظہار کریں