ہماری خبر کی تصدیق – وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
جی ہاں تابی لیکس نے آپ کو سب سے پہلے بلکہ محض ہم نے یہ خبر دی تھی کہ وہاب ریاض کی انجری عام نوعیت کی نہیں ہے اور ا کے ٹخنے پر لگنی والی چوٹ جلد ٹھیک ہونے والی نہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہماری خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہاب ریاض کی فٹنس اس قابل نہیں رہی کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے مزید میچز کھیل سکیں
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ٹورنامنٹ کی کمیٹی سے رابطہ کر لیا ہے کہ وہاب ریاض کی جگہ متبادل کھلاڑی ٹیم میں لینے دیا جائے
تابی لیکس آپ کو ایک بار پھر بتا رہی ہے کہ اگر ٹیم منیجمنٹ کی درخواست منظور ہوگئی تو فاسٹ باولر محمد عباس پاکستان کی طرف سے چیمپیئنز ٹرافی میں ان ایکشن نظر آئیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں