More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

شاداب خان کی وطن واپسی، جانیے کیوں ؟

شاداب خان کی وطن واپسی، جانیے کیوں ؟

قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے قبل دھچکا لگا جب ان کے اہم ترین آل راونڈر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ ہیپا ٹائٹس کی تشخیص ہوئی اور ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ بارہا اس عزم کا اظہار کرچکا ہے کہ شاداب خان ورلڈکپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے

شاداب خان کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ وہ سوموار کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ادویات لینے کے ساتھ ساتھ دو ہفتے مکمل بیڈ ریسٹ کریں گے اور دو ہفتے بعد ان کے بلڈ ٹیسٹ دوبارہ سے پاکستان میں لیا جائے گا، بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد شاداب خان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ورلڈکپ کھیلنے کی سکت رکھتے ہیں یا نہیں ؟

یاد رہے انگلینڈ شاداب خان کا علاج دنیا کے بہترین گیسٹرواینالوجسٹ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے کیا، ترجمان پی سی بی کے مطابق شاداب خان سوموار کو پاکستان پہنچ کر اپنا علاج اور مکمل آرام جاری رکھیں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں