بدقسمتی – عمر گل کے مسلسل تعاقب میں
ٹی ٹونٹی کے ماہر باولر عمر گل پاکستانی شائقین کے دلوں پہ راج کرنے والے باولرز میں سے ایک ہیں اور ان کی کئی یاد گار پرفارمنسز ان کے مداحوں کو کبھی نہ بھول پائیں گے، کئی اعزازات اپنے نام کرنے والے عمر گل ایک مدت سے قسمت کی دیوی کے مہربان ہونے کے انتظار میں ہیں
مگر تاحال بدقسمتی کے بادل لالا عمر گل کا پیچھا چھوڑنے تیار نہیں، پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل اس انجری سے دوچار ہوئے تھے، اسکین ٹیسٹ سے ان کے ہاتھ میں فریکچرثابت ہونے پر ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ عمر گل نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کرکے انجری کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا ہےاور ان سے دعائے صحت کی استدعا کی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں