سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے عمر اکمل کے ٹرینرز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا
پاکستان کے ممتاز ٹیسٹ کرکٹرز نے انگلینڈ میں عمر اکمل کی فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کو حیرت انگیز قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آن ٹور ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ لینا بھی حیران کن ہے
سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق اگر عمر اکمل ان فٹ ہیں تو کچھ عرصہ پہلے پاکستان کپ میں فٹ کیسے قرار دیے گئے؟
اگر عمر اکمل ان فٹ تھے تو ان پاکستان کپ میں ایک ٹیم کی قیادت کیوں سونپی گئی؟
سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ موجودہ ٹیسٹ میں ناکامی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقامی ٹرینرز نے اپنے شعبے سے بد دیانتی کی اور عمر اکمل کو فٹ قرار دے کر بد دیانتی کی ہے اور جس بھی ٹرینر نے پاکستان میں عمر اکمل کو فٹ قرار دیا اسے فوری طور برطرف کیا جائے اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہل اور ایماندار سٹاف بھرتی کیے جائیں
اپنی رائے کا اظہار کریں