عمر اکمل کا مستقبل پھر خطرے میں
انگلینڈ سے تازہ ترین اطلاعات ہیں دو دن پہلے ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور عمر اکمل کے بارے اطلاعات ہیں وہ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے عمر اکمل کی فٹنس رپورٹ چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی کو بھجوا دی ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں غیر ملکی ٹیم آفیشلز عمر اکمل کو وطن واپس بھیجنے کے خواہاں ہیں اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ بھی ہیڈکوچ مکی آرتھر ہی کریں گے
ذرائع بتا رہے ہیں کہ اگر عمر اکمل کو واپس بھیجا گیا تو آل راونڈر حارث سہیل کو انگلینڈ بھجوایا جا سکتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں