احمر عباس، ایک اور قابل فخر پاکستانی
ٹین پن بال دنیا کا شمار دنیا کی مقبول کھیلوں میں ہوتا ہے، یہ کھیل عموما متمول لوگوں کا کھیل تصور کیا جاتا ہے، پاکستان کے بڑے شہروں میں ٹین پن کے متعدد کلب موجود ہیں
مگر ہمارے علم میں نہیں تھا کہ پاکستان اس کھیل میں باکمال کھلاڑیوں کا حامل ہے، احمر عباس وہ پاکستانی سپوت ہیں کہ جنہوں نے ملائشیا میں ہونے والے ٹین پن باولنگ کے عالمی مقابلوں میں اپنی دھاک بٹھا دی، احمر عباس نے لگاتار چالیس حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی مگر یہاں قسمت کی دیوی احمر پر مہربان نظر نہ آئی اور وہ اپنے پاوں کا انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے اور فائنل مقابلے میں حصہ نہ لے پائے
مگر ہمیں اس پاکستانی سپوت پر فخر ہے اور پوری امید ہے کہ وہ اس کھیل کے آئندہ مقابلوں میں سبز ہلالی پرچم یوں ہی سربلند رکھیں گے، احمر پاکستان میں متعدد قومی مقابلے اپنے نام کرچکے ہیں
شاباش احمر عباس
اپنی رائے کا اظہار کریں