More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کی مصروفیات کا اعلان کردیا گیا

ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کی مصروفیات کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی تیاریوں اور ٹیم کی مصروفیات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،،،میگاایونٹ کی تیاریوں کے لئے قومی کھلاڑی 14اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے ،،،،پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15اپریل کو کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جبکہ 16اور 17اپریل کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے،،،چیف سلیکٹر انضمام الحق 18اپریل کو شام ساڑھے پانچ بجے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کریں گے ،،،،ورلڈ کپ کے لئے 15کھلاڑیوں کے علاوہ دو ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ،،،20اور 21اپریل کو قومی ٹیم کے سات سات کھلاڑیوں کے ساتھ اوپن میڈیا سیشن ہو گا جبکہ 22اپریل کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد پریس ورلڈ کپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔۔۔قومی ٹیم میگاایونٹ میں شرکت کے لئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی ۔۔۔انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم تین پریکٹس میچز کھیلے گی جبکہ پانچ مئی کو پاک انگلینڈٹی ٹونٹی میچ ہو گا جس کے بعد پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے ،،،ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گی جبکہ شاہین 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں