فاسٹ باولر سہیل خان کو ناشتہ لڑ گیا
آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ سر پر آن پہنچا اور پاکستان فاسٹ باولرز یکے بعد دیگرے انجریز اور ناسازی طبیعت کا شکار ہورہے ہیں، فاسٹ باولر محمد عامر کی ران پر سوجھن تو ہے مگر باولنگ اظہر محمود کی بجائے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو یقین ہے کہ فاسٹ باولر میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، دوسری طرف ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے حامل پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ سہیل خان کے بارے اطلاعات ہیں ناشتے کرنے کے بعد جب وہ پریکٹس سیشن کو آئے تو قے پہ قے کرتے نظر آئے جس پر ان کو پریکٹس سیشن سے چھوٹ دے دی گئی، شاید ٹیم منیجمنٹ کو سہیل خان کی خدمات کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ محمد عامر کی انجری پر تو فکر مند ہیں مگر سہیل خان کا پیٹ خراب ہونے پر ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا گیا
اپنی رائے کا اظہار کریں