احتیاط – آئی سی سی آپ جناب کی تاک میں ہے
دوبئی سے تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پی سی بی نے قومی اوپنرز خالد لطیف اور شرجیل خان کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے، نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی نے فوری حرکت آگئے ہیں اور محتاط بیان دیے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ آئی سی سی کے پاس شواہدات تگڑے اور ناقابل تردید ہیں،
نجم سیٹھی کے مطابق اس واقعے پر فوری بیان دینے کی بجائے آئی سی سی اور پی سی بی سے کسی بھی ناپسندیدہ حرکت پر مل کر کام کرنا ہوگا اور پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی ہر طرح کی سپورٹ کرے گا
ادھر چیئرمین پی سی بی نے بھی آئی سی سی خفیہ تحقیق کی معاونت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی ناپسندیدہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا اور کوئی کھلاڑی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس سے رو رعایت نہیں کی جائے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں