شاداب خان بیمار، یاسر شاہ تیار
جی ہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت نہایت افسردہ ہوگئے جب انکو پتہ چلا کہ ان کا دوست اور ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی اور کھلاڑی بھی وہ جسکو عمران خان نے ورلڈکپ میں ٹرمپ کارڈ قرار دیا تھا،،، کو بلڈ ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ ان کو ہیپاٹائٹس ہے اور ڈاکٹرز نے انکو چار ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہنگامی پیغام میں کہا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹی ٹونٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے اور چار ہفتے بعد دوبارہ سے ان کا ٹیسٹ کروایا جائے گا اور تسلی بخس رپورٹ پر ان کو ورلڈکپ سکواڈ میں برقرار رکھا جائے گا
ادھر پی سی بی نے تازہ ترین اطلاع دی ہے کہ شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا حصہ ہونگے
اپنی رائے کا اظہار کریں