شاداب خان ٹیسٹ کرکٹر بھی بن گئے
ہونہار رائٹ لیگ سپنر شاداب خان کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، ٹیسٹ کرکٹر بننا ہی ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور ٹیسٹ کیپ کا ملنا کسی بھی کرکٹر کے لیے منزل کا حصول متصور کیا جاتا ہے
پی ایس ایل ٹو میں منظر عام پر آنے اور چھانے والے شاداب خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل ہی گیا اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ پہنائی پاکستان کے لیجنڈری بلے باز یونس خان نے اور اس موقع پر شاداب خان کی خوشی کا اندازہ ان کے چہرے سے لگایا جا سکتا ہے شاداب خان پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے دو سو ستائسویں کرکٹر ہیں
ہماری طرف سے اور تابی لیکس کے تمام فینز کی جانب سے شاداب خان کو ٹیسٹ کرکٹر بننا مبارک ہو
اپنی رائے کا اظہار کریں