ٹرین دی ٹرینرز – سپورٹس بورڈ پنجاب کی کامیاب کاوش
ٹرین دی ٹرینرز تین دن جارہ رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوا جسمیں برطانوی ماہرین نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کوچز اور سپورٹس افسران کو ماڈرن ایج سپورٹس کے تقاضے پورے کرنے کے گر سمجھائے، برطانوی ماہرین نے شرکاء کو کام کا دائرہ استعداد اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے کے بارے لیکچرز بھی دیے، بلا معاوضہ خدمات فراہم کرنے والے ماہرین بہت جلد لمبے عرصے کے لیے کیمپ لگائیں گے جسمیں وہ کوچز کے ساتھ ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں بھی مدد کریں گے
ڈی جی سپورٹس گھمن نے ماہرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کو یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے، برطانوی ماہرین نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی مہمان نوازی کو یادگار قرار دیا
اپنی رائے کا اظہار کریں