More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

کپتان اور ہیڈکوچ ورلڈکپ میں شاداب خان کی واپسی کے لیے پر امید

کپتان اور ہیڈکوچ ورلڈکپ میں شاداب خان کی واپسی کے لیے پر امید

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ٹیم کمبینیشن بہت اچھاہے کوشش کریں گے ورلڈ کپ جیت کر آئیں ۔۔۔ہیڈ کوچ مکی ارتھر کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں بھر پور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں

ورلڈ کپ روانگی سے قبل لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی ارتھر کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ۔۔۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری بیلنس ٹیم ہے، کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دیں گے شعیب ملک چھٹے اور عماد وسیم ساتویں نمبر پر کھیلے گے جبکہ میں خود اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی کا کہنا تھا کہ شاداب کیلئے ورلڈ کپ کا سفر اب تک ختم نہیں ہوا ۔۔انگلینڈ کے خلاف سریز اور ورلڈ کپ کیلئے بہترین تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں

ہیڈکوچ مکی آرتھر نے تابی لیکس کے سوال پہ کہا کہ وکٹ محمد رضوان ہمارا بہترین کھلاڑی اور کسی بھی بلے باز کے ان فٹ ہونے صورت میں محمد رضوان ہماری فرسٹ چوائس ہوں گے
قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اج رات براستہ دبئی برطانیہ روانہ ہوگی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں